کامن ویلتھ گیمز: بھارت کی پاکستانی خواتین ٹیم کو شکست

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی بیٹر ڈیانہ بیگ 31 جولائی 2022 کو دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ ہو رہی ہیں (تصویر: اے ایف پی)

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے اتوار کو دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستانی ویمنز ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی کوئی بیٹر زیادہ رنز نہیں بنا سکی۔

اس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کو بارش کے سبب 18 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ہدف کے تعاقب میں بھارٹی ٹیم شاندار بلے بازی کی اور 100 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے ارم جاوید کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئیں۔ منیبہ علی 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔

ان کے علاوہ عمیمہ سیہل اور عائشہ نسیم نے 10 ، 10، فاطمہ ثنا نے آٹھ، کائنات امتیاز نے دو اور طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

بھارتی بیٹر سمرتی مندھانہ نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں عمیمہ اور طوبیٰ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کی جانب سے سنیہہ رانا اور رادھا یادو نے 2،2 جبکہ رینوکا سنگھ، میگھنا سنگھ اور شیفالی ورما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بارباڈوس کی ٹیم سے شکست کھا گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ