برطانیہ: گاڑی اور بائیک کا ہائبرڈ امتزاج

ناردرن لائٹ موٹرز کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیاں توانائی کی بہترین بچت کرتی ہیں اور ایک مکمل الیکٹرک گاڑی کی قیمت کے ایک حصے کے برابر ہیں۔

برطانیہ میں ایک سٹارٹ اپ نے ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا ہے جو بائیک اور گاڑی کا متزاج ہے اور الیکٹرک گاڑیوں کو مزید کارآمد بنا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ناردرن لائٹ موٹرز کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیاں توانائی کی بہترین بچت کرتی ہیں اور ایک مکمل الیکٹرک گاڑی کی قیمت کے ایک حصے کے برابر ہیں۔

ان کے تینوں ماڈلز میں  پیڈل والی 428 چار ہزار 800 ڈالر کی ہے، 557 ماڈل جو آدھی بجلی سے چلتی ہے اور 48 وولٹ استعمال کرتی ہے، اس کے ساتھ تیسری مکمل الیکٹرک 630 ماڈل جو سات ہزار اور 450 ڈالر کی ہے۔

کمپنی کے بانی گریم براؤن نے روئٹرز کو بتایا: ’میرا تجربہ اصلی سامان تیار کنندہ یا او ای ایم انڈسٹری سے ہے۔ میں ہمیں پیش آنے والی گاڑیوں کی قانونی پیچیدگیوں سے خاصا تنگ تھا۔‘

ان کے مطابق: ’میرے خیال میں ایک سادہ گاڑی جس میں اہم اجزا ہیں، یعنی موسم کی حفاظت، سیفٹی، کم سامان یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں۔‘

ایروڈینامک باڈی ڈیزائن میں لائٹس اور انڈیکیٹر اور آگے اور پیچھے کے کرمپل زونز شامل ہیں جو ڈرائیور کے لیے حفاظت کی طرح کام کرتے ہیں۔

براؤن نے کہا، ’تمام کانٹیکٹ سطحیں بمپر کی اونچائی سے کافی اوپر ہیں، جو ایک اور اہم بات ہے۔‘

1980 کی دہائی سے سر کلائیو سنکلیئر کی C5 ریکمبنٹ الیکٹرک ٹرائیک کے ساتھ موازنے کے بارے میں براؤن نے کہا کہ مارکیٹ اب اس قسم کی گاڑی کے لیے تیار ہے۔

’یہ 40 سال پہلے کی بات ہے۔ اس میں لیڈ ایسڈ بیٹریاں تھیں جو کافی بری تھیں۔ اس کے بعد سے ٹیکنالوجی بہت آگے بڑھی ہے۔ لیکن یہ سب کہنے کے بعد، اگر ہم ان میں سے 12000 فروخت کر سکتے ہیں، جیسا کہ کلائیو سنکلیئر نے C-5 کے ساتھ کیا تھا، تو میں بہت خوش ہوں گا۔‘
اس موسم گرما میں مکمل پیداوار شروع ہوجائے گی اور پہلے 630  ماڈل اگلے سال کے اوائل میں فراہم کیے جائیں گے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی