لال سنگھ چڈھا: ’خوبصورت قوم کی خوبصورت کہانی‘

بالی وڈ سٹار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا مرکزی خیال ہالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے مستعار لیا گیا ہے، جو آج بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کی لیے پیش کی جا رہی ہے۔

بالی وڈ سٹار عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے، جس کے متعلق فلم کے مصنف اتل کلکرنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوبصورت قوم کی خوبصورت کہانی ہے، جو خوبصورت کردار لال سنگھ سناتا ہے۔

عامر خان نے ابتدا میں اس فلم میں یہ کہہ کر کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ایسی فلم کو دوبارہ بنانا ممکن نہیں۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی وڈ فلم ‘فارسٹ گمپ‘ کا چربہ ہے۔

فلم کے لکھاری اتل کلکرنی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں بتایا: ’یہ بہت مشکل تھا۔ یہ بالکل بھی آسان نہیں تھا، کیونکہ یہ ایک بالکل دیسی خاندان سے متعلق فلم ہے، جسے پانچ سال کی عمر سے لے کر 100 سال کی عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں، اس لیے اسے ہندی میں بنانا مشکل کام تھا۔ یہ آسان نہ تھا لیکن میرا خیال ہے کہ ہم نے اچھا کام کیا ہے۔‘

عامر خان کی گذشتہ فلم ’پی کے‘ میں مذہبی رسومات کی مبینہ بے حرمتی کو بنیاد بنا کر بھارت میں اس فلم کے بائیکاٹ کی بھی بازگشت ہے۔

تاہم کلکرنی کہتے ہیں کہ ’یہ ایک خوبصورت کہانی ہے۔ ایک خوبصورت ملک کے بارے میں، جو بھارت کہلاتا ہے، ایک خوبصورت شخص کی زبانی جس کا نام لال سنگھ ہے۔ میں اسی طرح لال سنگھ کا خلاصہ کروں گا۔‘

انہوں نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک خوبصورت آدمی کی زبانی، ایک خوبصورت قوم کے بارے میں ایک خوبصورت کہانی ہے۔‘

’لال سنگھ چڈھا‘ مرکزی خیال ’فارسٹ گمپ‘ سے مستعار تو لیا گیا ہے لیکن اس میں بھارتی سینیما ناظرین اور یہاں کی ثقافت کے حساب سے کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جیسا کہ فارسٹ گمپ کے ایک مشہور سین میں فلم کا مرکزی کردار چاکلیٹ کا ڈبہ لیے بیٹھا ہوتا ہے، اسے لال سنگھ کے لیے گول گپے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح جیسے فلم ’فارسٹ گمپ‘ میں ناظرین کو امریکہ کی تاریخ کے بڑے واقعات مرکزی کردار کی آنکھ یا اس کے حوالے سے دکھائے گئے تھے تو لال سنگھ چڈھا میں بھارتی تاریخ کے بڑے واقعات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، شرمن جوشی، پنکج تریپاٹی، مانو ویج اور سنجے دت بھی جلوہ گر ہوں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں شاہ رخ خان کی بھی خصوصی جھلک نظر آئے گی۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم