پاکستان شاہین آفریدی کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پرامید

پی سی بی نے کہا ہے کہ ایک میڈیکل پینل اس بات کا تعین کرے گا کہ شاہین کرکٹ میں کب واپسی کریں گے۔

شاہین آفریدی 15 جولائی، 2022 کو سری لنکا میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیتے ہوئے (تصویر اے ایف پی)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین آفریدی گھٹنے کے علاج کے لیے لندن چلے گئے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو امید ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے بولر گذشتہ ماہ سری لنکا میں انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے انہیں دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ایشیا کپ کے ابتدائی سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب اللہ سومرو نے ایک بیان میں کہا، ’شاہین آفریدی کو گھٹنے کے علاج کے لیے ہروقت میسر ماہر ڈاکٹر کی ضرورت ہے اور لندن میں کھیلوں کی طبی اور علاج کے لیے دنیا کی بہترین سہولیات ہیں۔ شاہین آفریدی کے بہترین مفاد میں ہم نے انہیں وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میڈیکل ڈیپارٹمنٹ روزانہ ان کے علاج میں پیش رفت پر رائے لے گا۔۔۔اور ہمیں یقین ہے کہ شاہین آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔‘

پی سی بی نے کہا کہ ایک میڈیکل پینل اس بات کا تعین کرے گا کہ شاہین کرکٹ میں کب واپسی کریں گے۔

20 ستمبر سے پاکستان اپنے گھر میں انگلینڈ کے خلاف سات ٹی 20 میچز کھیلے گا اس کے بعد پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہو جائے گی جہاں وہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سی فریقی سیریز کھیلے گی۔

سابق چیمپیئن پاکستان میلبرن میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو دھواں دار میچ کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز  کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ