زرداری، نواز شریف اپنا پسندیدہ آرمی چیف لانا چاہتے ہیں: عمران خان

عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اگلے اتوار کو ٹیلی تھون کر کے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں روپے کے مزید فنڈز اکٹھے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 4 ستمبر 2022 کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں (تصویر: پی ٹی آئی یو ٹیوب)

پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’آصف زرداری اور نواز شریف اپنا فیورٹ آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔‘

اتوار کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ الیکشن کرانے سے کیوں ڈرتے ہیں۔ یہ آپ (عوام) کی وجہ سے ڈرتے ہیں کیوں کہ اگر الیکشن ہوگیا تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ’نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے۔ اور یہ دونوں زرداری اور نواز شریف ان کی پوری کوشش ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف آئے جو ان کا فیورٹ ہو۔ یہ اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔ یہ ڈرتے ہیں کہ اگر کوئی تگڑا آرمی چیف آگیا یا محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ پوچھے گا ان سے تو اس ڈر سے یہ بیٹھے ہوئے ہیں کہ یہ اپنا آرمی چیف تعینات کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’چار مہینے میں اس حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے جن لوگوں نے سازش کرکے ان چوروں کو ہمارے اُوپر مسلط کیا آج قوم ان سے جواب مانگ رہی ہے۔‘

عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اگلے اتوار کو ٹیلی تھون کر کے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں روپے کے مزید فنڈز اکٹھے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ابھی آئی ایم ایف کی رپورٹ آئی ہے جس نے پہلی مرتبہ کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی خرابی کی وجہ حکومت کی کرپشن ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست