مریض کی جان بچانے کے لیے ٹریفک میں پھنسے ڈاکٹر کی دو میل دوڑ

یہ واقعہ انڈیا کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جب سرجن ڈاکٹر گووند نندہ کمار ٹریفک جام میں پھنس گئے اور انہیں آپریشن تھیٹر پہنچنے کے اپنی کار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

پیٹ کے امراض کے سرجن ڈاکٹر گووند نندہ کمار (تصویر منی پال ہسپتال کولمبیا ایشیا آئی این)

جنوبی انڈیا کے شہر بنگلورو میں ایک ڈاکٹر ٹریفک میں اپنی کار پھنسنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کرنے کے لیے تین کلو میٹر دوڑ کر ہسپتال پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کو سراہا گیا ہے۔

پیٹ کے امراض کے سرجن ڈاکٹر گووند نندہ کمار 30 اگست کو جنوب مشرقی بنگلورو کے علاقے سرجا پور میں منی پال ہسپتال جاتے ہوئے ٹریفک میں پھنس گئے۔

ان کے ایک مریض کافی عرصے سے پتے کی بیماری میں مبتلا تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت تھی۔

جب ڈاکٹر نندہ کمار کو معلوم ہوا کہ ٹریفک جام ان کے مریض کی جان کو خطرے میں ڈال دے گا تو انہوں نے اپنی کار سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال پہنچنے کے لیے تین کلومیٹر تک دوڑ لگائی جس کے بعد انہوں نے مریض کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔

 گذشتہ ہفتے بنگلورو (سابقہ بنگلور) میں چار دہائیوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس سے مکانات، سڑکیں اور مضافاتی علاقے زیر آب آگئے جس پر ناقص منصوبہ بندی اور خطرے سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

کئی علاقوں میں پانی میں ڈوبے مکانوں کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے بچانا پڑا۔

بارش کے بعد ملبہ ہٹانے والی گاڑیاں اور امدادی کارکنوں کی شہر میں آمد کے بعد ٹریفک جام کی صورت حال مزید خراب ہو گئی۔

ڈاکٹر نندہ کمار نے اپنی دوڑ لگانے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا: ’کبھی کبھی آپ کو وہی کرنا پڑتا ہے جو آپ کو کرنا ہے!‘

این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ’میں ہر روز وسطیٰ بنگلورو سے اس کے جنوب مشرق میں واقع علاقے سرجا پور کے منی پال ہسپتال جاتا ہوں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں سرجری کے لیے وقت پر گھرسے نکلا۔ جیسے ہی میں نے ہسپتال پہنچنا تھا میری ٹیم سرجری کے لیے مکمل طور پر تیار ہوتی۔

’بہت زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے میں نے کار ڈرائیور کے پاس چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور دوسری بار سوچے بغیر ہسپتال کی طرف بھاگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ان کی ٹیم ان کا انتظار کر رہی تھی اور مریض کو پہلے ہی بے ہوشی کا ٹیکہ لگا دیا گیا تھا تاکہ ڈاکٹرآپریشن تھیٹر پہنچتے ہی آپریشن شروع کر سکے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب رہا اور مریض کو ہسپتال سے گھر سے بھیج دیا گیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا