آرمی چیف کی تعیناتی اور عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس صورت حال پر ظہور کا کارٹون

آرمی چیف کی تعیناتی اور عمران خان (2022-11-18)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر متعدد مرتبہ بیانات دے چکے ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے نئے سربراہ کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے۔

تاہم اب حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اب وہ پیچھے بیٹھ کر اس تمام عمل کا مشاہدہ کریں گے۔

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان کو کارٹونسٹ ظہور نے کچھ یوں بیان کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون