شہپر ٹو: پاکستان فوج کا ’میزائل سے لیس پہلا جنگی ڈرون‘

حکام کے مطابق برق نامی میزائل سے لیس یہ ڈرون ایک ہزار کلومیٹر تک پرواز کر کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

’شہپر ٹو‘ پاکستان فوج، نیوی اور ایئر فورس کے بیڑے میں شامل ہو چکا ہے: حکام (سکرین گریب)

کراچی میں چار سال بعد منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ جمعے کو ختم ہوگئی۔

نمائش میں 500 سے زائد کمپنیوں اور مختلف ممالک نے سینکڑوں قسم کے دفاعی سامان کی نمائش کی۔  

نمائش میں حکومت پاکستان کی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے میزائل سے لیس 'ملک کا پہلا فلیگ شپ جنگی ڈرون' شہپر ٹو پیش کیا۔

برق نامی میزائل سے لیس یہ ڈرون ایک ہزار کلومیٹر تک پرواز کر کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جی آئی ڈی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) اسد کمال کے مطابق ’شہپر ٹو‘ پاکستان فوج، نیوی اور ایئر فورس کے بیڑے میں شامل ہو چکا ہے۔  

اسد کمال نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ‘یہ ڈرون نگرانی کرنے کے ساتھ کسی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

’اس ڈرون کی رینج 1000 کلومیٹر ہے اور یہ سیٹلائٹ سے منسلک ہوتا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ڈرون جیمنگ سسٹم کو نظر انداز کر سکتا ہے اور اس میں لگے خودکار نظام کی وجہ سے یہ آپریشن مکمل کرنے کے بعد ازخود واپس آسکتا ہے۔‘

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی