لاہور میں ڈرون گرنے کے بعد افواہوں کا بازار گرم

لاہور میں ایک ڈورن طیارہ گر گیا جس کے بعد لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید یہ انڈیا سے آیا تھا، تاہم پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج لائن کے ٹرمینل کے قریب ریموٹ کنٹرول سے اڑنے والے ایک طیارے کے گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔

بہت سے لوگوں سے خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ ڈرون انڈیا سے اڑا تھا کیوں کہ یہ علاقہ انڈین سرحد سے صرف 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ شاید یہ ڈرون جاسوسی کرنے کے ارادے سے پاکستانی علاقے میں داخل ہوا تھا اور اس میں کیمرے نصب تھے۔

لاہور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی جس کے بعد پتہ چلا یہ کہ طیارہ انڈیا سے نہیں آیا بلکہ لاہور کے ایک شہری کا ہے جو اسے گذشتہ رات کو اڑا رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ رات اڑھائی بجے اڑتا ہوا طیارہ ریموٹ سے ڈس کنیکٹ ہوا۔ جب ڈرون کا رابطہ ریموٹ سے ختم ہوا تو یہ ایک کھمبے سے ٹکرا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈورن طیارے کا معائنہ کیا تاہم کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا۔

پولیس نے ڈرون کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان