اداکاروں کی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر فیروز خان پر تنقید

فیروز خان نے مختلف اداکاروں کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کے حوالے سے ایک نوٹس ٹویٹ کیا تھا، جس میں ان اداکاروں کی ذاتی تفصیلات موجود تھیں۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ان کی قانونی ٹیم نے ان پر ’غلط اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہتک عزت کا قانون نوٹس‘ جاری کر دیا ہے (تصویر: انسٹاگرام/فیروز خان)

معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیگر اداکاروں کے فون نمبر اور گھر کے پتے شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منگل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فیروز خان نے مختلف اداکاروں کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کے حوالے سے ایک نوٹس ٹویٹ کیا تھا، جن میں ان اداکاروں کی ذاتی تفصیلات موجود تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ان کی قانونی ٹیم نے ان پر ’غلط اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ہتک عزت کا قانون نوٹس‘ جاری کر دیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل فیروز خان پر ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور اسی ضمن میں انہوں نے دیگر اداکاروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں ایمن خان، منال خان، عاصم اظہر، شرمین عبید چنائے، فرحان سعید، عثمان خالد بٹ، یاسر حسین، میرا سیٹھی اور ثروت گیلانی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنی ذاتی تفصیلات منظر عام آنے پر اداکارہ منال خان نے بدھ کو انسٹاگرام پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ روز میری ذاتی معلومات بشمول میرے فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ہیں۔ یہ ایک نہایت شرمناک عمل ہے، جو فیروز خان نے قانونی نوٹس کی آڑ میں جان بوجھ کر کیا ہے۔

’فیروز خان کے اس عمل کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی کوفت ہوئی ہے، مجھے سینکڑوں کالز اور میسجز موصول ہوئے ہیں۔۔۔ میری اور میرے خاندان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔‘

منال خان کا کہنا تھا کہ ’ایسے اقدامات غیر قانونی ہیں۔ میں فیروز خان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گی۔‘

منال خان کی بہن اور اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر یہی پیغام جاری کیا۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا کال لاگ شیئر کیا، جس میں کئی فون کالز تھیں جو بظاہر ان کے فون نمبر لیک ہونے کے بعد انہیں موصول ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کئی معروف شخصیات کے فون نمبر قانونی نوٹس کی آڑ میں اس طرح منظر عام پر لانا گری ہوئی حرکت ہے۔ اس طرح کے اقدام نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ظاہر کرتا ہے کہ اس طرح کے معاملات کو مہذب طریقے سے نمٹنے کے لیے تدبر کی کمی ہے۔‘

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہیں موصول ہونے والے میسجز کے سکرین شاٹ شیئر کیے، جن میں ایک مداح ان سے گلوکار فلک شبیر سے ملاقات کروانے کی درخواست کرتا نظر آیا۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے منال خان کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کہا: ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ گذشتہ دو دن ایک ڈراؤنا خواب تھے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ آپ اور دیگر اکاراؤں کو، جنہیں نشانہ بنایا گیا، وہ کس چیز سے گزرے ہوں گے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ