منال خان کی انسٹاگرام سٹوری: ’کائلی جینر نے سرف کھا لیا ہے‘

پاکستانی ادکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جو امریکی سیلیبریٹی کائلی جینر کے اکاؤنٹ پر بھی موجود تھی، جس کے بعد ان کی یہ سٹوری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن چکی ہے۔

کائلی جینر اور منال خان (تصاویر: اے ایف پی/ منال خان انسٹاگرام)

پاکستانی اداکارہ منال خان اکثر اپنے شوہر احسن محسن کے ساتھ تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں مگر اس مرتبہ وجہ تھوڑی مختلف اور نئی ہے۔

اس مرتبہ منال خان کھانے کی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو اور میمز بنی ہوئی ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ منال نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر کھانے کی تصویر شیئر کی، جس میں پھل اور جوسز نظر آ رہے تھے۔

امریکی ریئلٹی سٹار اور کاسمیٹکس کمپنی کی مالک کائلی جینر نے اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کی تھی جس کے بعد منال کی انسٹا سٹوری پر بھی ویسی ہی تصویر شیئر ہوئی مگر وہ تھوڑی زوم ان کی ہوئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا صارفین نے فوراً ہی یہ سب بھانپ لیا اور اس پر تبصرے شروع کرتے ہوئے منال خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جبکہ منال خان کے مینیجر نے اس تنقید کو آن لائن ہراسانی قرار دیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے ڈائیلاگ کی میم شیئر کی۔ 

حرا ابراہیم نامی ٹوئٹر صارف نے اس صورت حال پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ  کیا۔ انہوں نے پی آئی اے کا ٹشو  پیپر فوٹو شاپ کرکے تصویر میں شامل کیا اور ساتھ میں لکھا: ’لوگو پریشان نہ ہو، دراصل یہ پی آئی اے کی فلائٹ کا ڈائٹنگ کرنے والی شخصیات کے لیے مینیو ہے۔ کائلی اور منال دونوں گلگت جا رہی تھیں۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف نے دونوں شخصیات کی سٹوریز کے سکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’کیا منال خان کو واقعی یہ لگتا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ کائلی جینر کون ہیں؟‘

سعدیہ نعیم نامی ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں کائلی جینر کی بہن فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’میں کائلی کی بہن بات کر رہی ہوں، کائلی نے سرف کھا لیا ہے۔‘

اس کے ساتھ ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’منال آپ نے ایسا کیوں کیا؟‘

ٹوئٹر صارف مہک علی نے کائلی جینر کی پھلوں کی ٹرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اتفاقاً، یہ پاکستان کی پھلوں کی قومی ٹرے بن گئی ہے۔‘

مدثر چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں منال کے ایک فین نے کائلی کو انسٹاگرام پر پیغام میں لکھا: ’آئندہ منال کی سٹوری کاپی نہ کرنا۔‘

منال خان کے مینیجر خاور عابدی نے ٹرولنگ کرنے والے صارفین کے لیے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا: ’چند ہی روز قبل ہم آن لائن ہراسانی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی مذمت کر رہے تھے اور آج ہم وہی کام دوبارہ کر رہے ہیں۔‘

 

انہوں نے ’دہرے معیار اور ہم کبھی نہیں سیکھیں گے‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

عائشہ عارف نامی ٹوئٹر صارف نے طنزیہ طور پر لکھا: ’پہلے میں ذہنی صحت پہ لیکچر دوں گا، لوگوں پر بے جا تنقید کے خلاف دس، بیس پوسٹس شیئر کروں گا، چار لوگوں سے اپنے لیے تالیاں بجواؤں گا اور پھر سکون سے منال خان کو ٹرول کروں گا۔ اچھا بندہ ہوں یار میں سمجھا کرو۔‘

 

ٹوئٹر صارف بنت پاکستان نے لکھا: ’ہمیں عامر لیاقت  اور قندیل بلوچ کا مذاق اڑانے سے نصیحت نہیں ہوئی ابھی۔‘

 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ