لوگ حیران ہو کر کہتے ہیں کرن جوہر آ گیا: پاکستانی بزنس مین

حافظِ قران اور نعت خواں عثمان خان جو انڈین فلم ساز کرن جوہر جیسے دِکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو’لسی ود عثمان خان‘ کے نام سے شو ہوسٹ کر کے’اپنی ثقافت اجاگر کریں گے۔‘

کرن جوہر نے ٹوئٹر پہ انہیں دیکھ کر لکھا ’آپ نے مجھے لاجواب کر دیا ہے‘ (انڈپینڈنٹ اردو)

مشہور فلم ساز کرن جوہر  جیسے دکھنے والے نوجوان عثمان خان کہتے ہیں کہ کرن جوہر نے ٹوئٹر پر انہیں دیکھ کے خود ہی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’ری ٹویٹ‘ کیا۔

عثمان خان ایک حافظِ قران اور نعت خواں ہیں۔ وہ کاسمیٹکس کا کاروبار کرتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں: ’راستے میں جاتے ہوئے بھی لوگ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں کہ دیکھو کرن جوہر آ گیا۔‘

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے عثمان خان نے  بتایا ’دوست ہمیشہ یہی کہتے تھے  کہ آپ کرن جوہر کی طرح دکھتے ہیں۔‘ کرن جوہر نے ٹوئٹر پہ انہیں دیکھ کر لکھا ’آپ نے مجھے لاجواب کر دیا ہے۔‘

عثمان خان کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے ان کے حوالے سے بہت سی خبریں کیں اور انہیں شو میں آنے کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں قبول نہیں کی۔

’زیادہ تر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ نے سرجری کروائی ہے لیکن میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کوئی سرجری وغیرہ نہیں کروائی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’مجھے بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی دعوت نہیں ملی اور نہ مجھے بھارتی فلم میں کام کرنے کا شوق ہے، ہاں، اگر موقع ملا تو پاکستان فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش ہے۔‘

عثمان کے مطابق وہ پاکستان چین دوستی اجاگر کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، وہ پانچ سے 10 زبانیں بولنے میں مہارت رکھتے ہیں جن میں چینی اور عربی سرفہرست ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوور کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

مستقبل میں کوئی شو ہوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کافی پروڈیوسرز کی جانب سے انٹرٹینمنٹ شوز کی آفر ہے لیکن  میرا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔  مستقبل میں اگر شو ہوسٹ کرنے کا ارادہ ہوا تو ’لسی ود کرن‘ یا ’لسی ود عثمان خان‘ کے نام سے شو کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ہم دیسی لوگ ہیں، اپنے شو کے ساتھ اپنی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرواؤں گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم