آسکرز 2023: وہ پانچ اہم چیزیں جن کی امید کی جا رہی ہے

دنیا میں شوبز کے سب سے معتبر اکیڈمی ایوارڈز کے 95 ویں ایڈیشن کی تقریب اتوار کو منعقد ہو رہی جس میں فلم ’ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

دنیا میں شوبز کے سب سے معتبر اکیڈمی ایوارڈز کے 95 ویں ایڈیشن کی تقریب اتوار کو منعقد ہو رہی جس میں فلم ’ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جمی کمل تیسری بار آسکر کی میزبانی میں واپسی کریں گے جن کا میزبانی کا پہلا تجربہ بھیانک رہا تھا جب 2017 میں انہوں نے ’لا لا لینڈ‘ کو حادثاتی طور پر بہترین فلم قرار دیا۔

یہ فرض کرتے ہوئے کہ اس سال درست لفافے حوالے کیے جائیں گئے ہالی وڈ کی اس سب سے بڑی رات سے ہم جن پانچ اہم چیزوں کی امید کر رہے وہ مندرج ذیل ہیں۔

لیڈی گاگا کی بجائے ریحانہ اور تیلگو فلم آر آر آر کے گیت

تمام پانچ بہترین نامزد گانوں کو آسکر میں لائیو پرفارم کرنے کے لیے گلوکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ پاپ طویل انتظار کے بعد سپر سٹار ریحانہ سٹیج پر نظر آئیں گی۔

شاید سب سے بڑا سرپرائز انڈین گانا ’ناٹو ناٹو‘ ہو گا جس نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔ جنوبی انڈیا کی فلم آر آر آر کے اس گانے نے گولڈن گلوب ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

لیکن کئی لوگوں کو لیڈی گاگا اس بار سٹیج پر نظر نہ آنے کا ملال بھی ہو گا۔

بہترین اداکارہ

اس کیٹیگری میں روایت کو آگے بڑھانے اور ریکارڈ توڑنے کا امکان ہے۔

اگر ’ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی مشیل یہہ فلم ٹار کی سٹار کیٹ بلانشیٹ کو ہرا دیتی ہیں تو وہ بہترین اداکارہ کا انعام جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بن جائیں گی۔

کیٹ بلانشیٹ کی جیت کی صورت میں وہ تین آسکر جیتنے والی تاریخ کی صرف آٹھویں اداکارہ بن جائیں گی۔

اینڈریا رائزبورو یقینی طور پر غیر متوقع فاتح ہو سکتی ہیں جنہوں نے ’ٹو لیسلی‘ کے لیے نامزدگی حاصل کی تھی۔

سوال ہے کہ ایوارڈ کون پیش کرتا ہے؟

روایتی طور پر پچھلے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والا اگلے ایڈیشن میں ایوارڈ پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن میزبان کو تھپڑ رسید کرنے والے ول سمتھ آسکر پر ایک دہائی کی پابندی سے ایسا لگتا ہے کہ اس روایت کے برقرار رہنے کا زیادہ امکان نہیں ہے۔

’سلیپ چیٹ‘

امید ہے کہ ’سلیپ چیٹ‘ (ول سمیتھ کے تھپڑ) کی گونچ اس سال بھی سنائی دے گی اور اس پر کئی میمز یا مزاحیہ تبصرے ضرور سنائی دیں گے۔

آسکر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ منصوبہ یہ ہے کہ اسے تسلیم کریں اور غالباً جمی کمل اس پر حاضرین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ ضرور کریں گے۔

’مارولس بیسیٹ‘

وائرل میم سے پہلے انجیلا بیسیٹ اپنی قابل رشک اداکاری کے لیے مشہور تھیں۔

’واٹز لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ اور ’بوائز این دی ہڈ‘ جیسی مشہور فلموں کے ساتھ یہ حیرت کی بات ہے کہ بیسیٹ نے کبھی آسکر نہیں جیتا ہے۔

یہ اور بھی حیران کن ہو گا اگر وہ اپنی پہلی جیت مارول میں بطور سپر ہیرو کے طور پر اپنے نام کرتی ہیں۔

’آل کوائٹ‘ پر شور

کارل مارکس کا کہنا ہے کہ ’تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے پہلی بار المیے کے طور پر اور دوسری بار طنز کے طور پر۔‘

لیکن وہ شاید آسکر کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے لیکن اگر ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ بہترین فلم کا ایوارڈ جیتتی ہے تو یہ پہلی فلم ہوگی جس نے ہالی وڈ کا سب سے بڑا ایوارڈ دو بار جیتا ہے۔

اگر کوئی ایسی فلم ہے جو اتوار کو ’ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس‘  کو روک سکتی ہے تو شاید یہ وہی فلم ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم