آسکر ایوارڈز 2023: کس نے کون سا ایوارڈ اپنے نام کیا؟

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا جن میں اس بار کئی ناموں نے تاریخ رقم کر دی۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ سرفہرست ناموں میں سائی فائی فلم ’ ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ دکھائی دیتی ہے جبکہ پہلی عالمی جنگ پر بننے والی فلم ’آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں گذشتہ سال اداکار ول سمتھ کے کامیڈین کرس راک کو مارا گیا تھپڑ مزاح کا مرکز رہا اور اس حوالے سے کئی لطیفے بھی گردش کرتے رہے۔

ایوری تھنگ، ایوری ویئر کا ہر سو چرچا

فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ سات ایوارڈ اپنے نام کر کے سب سے آگے رہی جن میں بہترین فلم کا اداکار بھی شامل ہے۔

 اسی فلم کے ڈائریکٹرز ڈینیل کیوان اور ڈینیل شینرٹ کو بہترین ہدایت کاروں کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ’ایوری تھنگ ایوری ویئر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ملائیشین ادکارہ مشیل ییو نے اپنے نام کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی کیونکہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشین خاتون اداکارہ ہیں۔

بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈز بھی ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے ادکاروں کے ہوئے کوان اور جیمی لی کرٹس نے حاصل کیے۔

دی ممی جیسی شہرہ آفاق فلم میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار برینڈن فریزر نے فلم ’دی وہیل‘ کی بدولت بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ایوارڈ وصول کرنے کے لیے آنے والے برینڈن فریزر نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا ’تو ملٹی ورس ایسی دکھائی دیتی ہے۔‘

ایوارڈز کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر پہلی عالمی جنگ پر بنائی جانے والی جرمن فلم ’آل کوایئٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ نے چار ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں

جن میں بہترین عکس بندی، بہترین بین الااقوامی فلم اور بہترین اوریجنل سکور جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنے پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کو دیا گیا۔

جبکہ انڈین فلم ’آر آر آر‘ کے گانے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو بہترین اوریجنل سونگ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کی کیٹگری میں گیورمو دیل تورو کی پنوکیو فاتح رہی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن