تین ڈرامے جو خاص طور پر رمضان کے لیے تیار کیے گئے ہیں

پاکستانی مصنفین اور اداکاروں نے کہا ہے کہ ناظرین ’ہلکے پھلکے‘ ٹی وی ڈراموں سے محظوظ ہوں گے جو خاص طور پر اس مقدس مہینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

ڈراما ’رخ ما روشن‘ میں کومل میر اور منیب بٹ جلوہ گر ہو رہے ہیں (جیو انٹرٹینمنٹ)

گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی شوبز انڈسٹری نے ملک بھر میں لاکھوں ناظرین کو ٹی وی گیم شوز اور رمضان تھیم پر مبنی ٹی وی شوز کی شکل میں تفریح فراہم کی ہے۔

یہ سال بھی کچھ مختلف نہیں ہے، کیونکہ اس مقدس مہینے کے لیے کم از کم تین ڈرامے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ ڈرامے ان عام ڈراموں سے ہٹ کر ہیں جو خاندانی تنازعات، غیر ازدواجی تعلقات، طلاق اور دیگر موضوعات کے گرد گھومتے ہیں۔

عرب نیوز نے ان ڈراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کچھ مصنفین اور اداکاروں سے بات کی۔

’چاند تارا‘

’چاند تارا‘ کی کہانی صائمہ اکرم چوہدری نے لکھی ہے جو رمضان ٹی وی ڈرامے جیسا کہ ’سونو چندا،‘ ’سونو چندا 2،‘ ’ہم تم‘ اور ’عشق جلیبی‘ لکھ چکی ہیں۔ اس میں حقیقی زندگی کی مشہور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اداکاری کی ہے۔

صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ ’میرے رمضان کے ڈرامے خاندانی نوعیت کے ہوتے ہیں، جن میں ہر عمر کے خاندان کے افراد کو دکھایا جاتا اور مشترکہ خاندانی نظام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے خاندان کے ساتھ ڈرامے دیکھے ہیں، اس لیے وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کے ڈراموں سے خاندان لطف اندوز ہوسکیں اور ساتھ ہی سبق آموز بھی ہوں۔

’مشترکہ خاندانی نظام کے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ نظام خراب نہیں ہے لیکن ہمیں لوگوں کو جگہ دینی چاہیے۔ ’چاند تارا‘ میں مرکزی موضوع کے ساتھ ہر قسط میں چھوٹے چھوٹے سبق بھی ہیں۔‘

صائمہ اکرم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران نشر ہونے والے ہلکے پھلکے ڈراموں کو سال کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ پذیرائی ملتی ہے، ناظرین انہیں باقاعدگی سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ہر روز نشر ہوتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’ہلکے پھلکے انداز میں پیغام پہنچانا آسان ہے۔‘

صائمہ اکرم چوہدری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ماضی کے پراجیکٹس پر تنقید کے بعد ’چاند تارا‘ کے بیانیے میں کچھ چیزیں تبدیل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مرد اور خواتین کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی محبت کی کہانی لڑائیوں سے شروع نہیں ہوتی۔

دانش نواز کی ہدایت کاری اور مومنہ درید کا پروڈیوس کردہ ڈرامے ’چاند تارا‘ میں ریحان شیخ اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فیری ٹیل

رواں ماہ رمضان میں نشر ہونے والے مزاحیہ ڈراموں میں سے ایک ’فیری ٹیل‘ (پریوں کی کہانی) ہے جس کی مصنفہ سائرہ مجید اور ہدایت کار علی حسن ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ ایک خوبصورت کہانی ہے کہ کس طرح تقدیر نہ صرف محبت میں بلکہ آپ کی زندگی کے ہر پہلو میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔‘

ڈرامے میں کاروباری شخصیت فرجاد خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ سہیل نے بتایا کہ یہ ایک ’پریوں کی کہانی جس کا مرکزی خیال ناظرین کو جادوئی، خوابیدہ، ہلکے پھلکے اور دل لگی کے سفر پر لے جانا ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ناظرین کی بڑی تعداد رمضان شوز دیکھتی ہے اور سب کی نظریں ان پر لگی ہوتی ہیں۔‘

’فیری ٹیل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سہیل نے بتایا کہ وہ اپنا کام دکھانے کے لیے ’پرجوش‘ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناظرین کو اچھی خاندانی تفریح دیکھنے کو ملے گی۔ سہیل کے مدمقابل ساراخان کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار علی سفینہ، سلیم شیخ، عدنان رضا میر اور سلمیٰ حسن شامل ہیں۔

’رخ ما روشن‘

رمضان کے خصوصی ڈراموں کی فہرست میں ’رخِ ما روشن‘ بھی شامل ہیں، جس کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پاکستانی اداکار منیب بٹ اور کومل میر شامل ہیں۔

منیب بٹ نے بتایا، ’یہ ڈراما ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں۔ ان کی ایک دوسرے کے ساتھ کیمسٹری مضحکہ خیز ہے۔ یہ رومانوی، پیارا اور معصومیت سے بھرپور ہے۔

’یہ ایک حالات پر مبنی کامیڈی ہے جو رمضان کے دوران چلے گی۔ اس کا مواد ناظرین کے لیے قابل مزاح ہے کیونکہ یہ عام ساس بہو کا دکھ نہیں ہے۔ اس کا مواد بہت ہلکا پھلکا ہے جسے لوگ عام طور پر رمضان کے دوران دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ناظرین واقعی اسے پسند کریں گے۔‘

’رخ ما روشن‘ میں کچھ مسائل شامل ہیں جنہیں دونوں مرکزی کردار مل کر حل کرتے ہیں، جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے۔

ڈرامے میں منیب بٹ اور کومل میر کے علاوہ معروف اداکارہ شمیم ہلالی اور زینب قیوم بھی اہم کرداروں ادا کر رہی ہیں۔

بشکریہ عرب نیوز

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی