27 خواتین ایمرجنگ کرکٹرز کی ملتان میں تربیت آج سے

یہ کیمپ کوچز کو ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی صلاحیتوں پر کام کرنے اور رواں سال جون میں منعقد ہونے والے اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

28 فروری2016 پاکستانی کرکٹرز کراچی میں تربیتی کیمپ کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے (اے ایف پی / آصف حسن آصف حسن)

انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان میں 25 مارچ سے شروع ہونے والے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس سکلز کیمپ میں مجموعی طور پر 27 خواتین ایمرجنگ کرکٹرز تربیت حاصل کریں گی۔

تیرہ روزہ کیمپ کے دوران یہ 27 کھلاڑی اکیڈمی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔ کیمپ کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن کمال کریں گے جبکہ اکیڈمی کے دیگر کوچز میں محتشم راشد اور محمد کامران حسین شامل ہیں۔

پی سی بی کے لاہور میں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ کیمپ کوچز کو ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی صلاحیتوں پر کام کرنے اور رواں سال جون میں منعقد ہونے والے اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے کہا کہ اسکل کیمپ نوجوان اور ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کو تجربہ کار کوچز کی رہنمائی میں اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ’کیمپ سے نچلی سطح پر باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت اور ترقی میں مدد ملے گی اور قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی پائپ لائن تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔‘ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 ’اس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو ہنر مند بنانا ہے لہذا ہم آئندہ اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا انتخاب کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔‘

 کھلاڑیوں کے نام (حروف تہجی کی ترتیب سے):

 علینہ شاہ (پشاور)، امبر کائنات (لاہور)، انوشہ ناصر (کراچی)، اریشہ نور (لاہور)، عاصمہ امین (فیصل آباد)، عائشہ بلال (لاہور)، عائشہ عرفان (لاہور)، دعا ماجد (لاہور)، ایمن فاطمہ (لاہور)، فاطمہ خان (لاہور)، فاطمہ شاہد (لاہور)، گل فیروزہ (لاہور)، گلخ (ڈی جی خان)، لبنیٰ بہرام (لاہور)، ماہم منظور (کراچی)، ماہم منظور (کراچی)، نجمہ (کراچی)، نجمہ (کراچی)، فاطمہ فاروق (ڈی جی خان)  صائمہ ملک (کوئٹہ)، سائقہ ریاض (لاہور)، شوال ذوالفقار (لاہور)، سیدہ عروب شاہ (کراچی)، سیدہ معصومہ زہرہ (کراچی)، ام ہانی (لاہور)، یسراء عامر (کراچی) اور زنیرہ شاہ (کراچی)۔

سپورٹ سٹاف:

محسن کمال (ہیڈ کوچ)، محمد کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، محتشم راشد (فیلڈنگ کوچ)، شاکر قیوم (ریجنل کوچ)، آسیہ خان (منیجر)، رابعہ صدیق (فزیوتھراپسٹ)، محمد عثمان شاہد (پرفارمنس اینالسٹ) اور رمضان سلاچی (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ