برازیل: خاتون کو10 گھنٹے بعد قبر سے زندہ نکال لیا گیا

برازیل کے ایک قبرستان میں زندہ دفنائی گئی خاتون کو 10 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو مار پیٹ کر گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور پھر قبرستان میں چھوڑ دیا گیا (ملٹری پولیس/ ڈیولگا)

برازیل کے ایک قبرستان میں زندہ دفنائی گئی خاتون کو 10 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد نکال لیا گیا۔

جنوب مشرقی ریاست مناس گیرائس کے ویسکنڈے ڈو ریو برانکو میونسپل قبرستان میں ایک 36 سالہ خاتون کو دفنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہسپتال کے عملے نے خبردار کیا کہ متاثرہ خاتون کو فی الحال انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ہوسکتا ہے ان کی انگلی کاٹنی پڑے۔
پولیس نے بتایا کہ چار بچوں کی اس ماں کو 28 مارچ کو مار پیٹ کر گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور بعد ازاں تدفین کے مقام پر چھوڑ دیا گیا۔
متاثرہ خاتون 10 گھنٹے تک قبر میں زندہ رہیں۔ گورکنوں نے قبر کے قریب تازہ سیمنٹ اور خون دیکھنے اور مدد کے لیے خاتون کی چیخ و پکار سننے کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو بلایا۔
وسکونڈے ڈو ریو برانکو سول پولیس نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ان گرفتاریوں کی تصدیق کی، جو ہفتے کی رات ساؤ جیرالڈو اور ویکوسا کی میونسپلٹیوں میں ہوئی تھیں۔
پولیس سربراہ ڈیاگو کینڈیان نے بتایا کہ ملزمان، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، وہ خاتون کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
20 اور 22 سال کی عمر کے ان افراد کو اس سے قبل اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت سے قبل انہیں 30 دن تک حراست میں رکھا جائے گا۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں ان کی منشیات اور اسلحہ رکھ کر بھول گئیں، جس کے بعد ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس جرم سے جڑے تیسرے مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔
پولیس چیف ڈگلس موٹو نے کہا، ’ایک شخص ابھی بھی مفرور ہے۔ ہم اس شخص کی تلاش اور جلد از جلد گرفتاری کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں، اور پھر انہیں (محکمہ) انصاف کے سپرد کر دیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ماہ مشتبہ افراد نے خاتون کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کے بعد ان کے شوہر پر حملہ کیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بعد ازاں حملہ آور خاتون کو گھر سے گھسیٹ کر قبرستان لے گئے اور قبر میں ڈال دیا۔ خاتون نے بتایا کہ ہوش میں آنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ پھنس گئی ہیں۔
جب گورکنوں نے پولیس کو بلایا تو اس کے بعد امدادی کارکنوں نے انہیں باہر نکالا۔
جواؤ باتسٹا ہسپتال کے ڈائریکٹر ہینرک سلیڈ نے برازیل کے خبر رساں ادارے جی ون کو بتایا کہ خاتون کے سر پر چوٹ لگی ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی ایک انگلی کاٹنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا، ’شریانوں کی سرجری کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر ان کی(انگلی) کٹنے کا بھی امکان ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا