ذہنی مریض کے حملے میں چار افراد ہلاک نو زخمی

تین مریض سر پہ چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ایک مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔ زخمی ہونے والے نو مریضوں میں سے دو اب تک کوما میں ہیں۔

مذکورہ مریض داخلے کے بعد علاج گاہ کی طرف گیا اور ڈرپ اسٹینڈ سے وہاں موجود تمام مریضوں پر حملہ کر دیا۔(سوشل میڈیا)

 رومانیہ کی پریس رپورٹس کے مطابق ذہنی امراض کے ایک ہسپتال میں چار افراد ایک پاگل شخص کے حملے سے ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 38 سالہ ذہنی مریض رومانیہ کے علاقے سپوکا میں واقع ذہنی ہسپتال کے وارڈ میں خود داخلہ لینے کے لیے آیا تھا۔ ہسپتال کی ڈائریکٹر ویوریکا میالسکو کے مطابق ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے کے بعد اس کی ذہنی کیفیت اتنی زیادہ پیچیدہ نہیں تھی کہ اس کی سخت نگرانی کی جاتی۔ وہ عام مریضوں والی کیفیت میں تھا اور بورڈ سے مشورے کے بعد اسے نارمل نگرانی میں رکھے جانا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب کچھ ایک منٹ کے اندر اندر ہوا۔

مذکورہ مریض داخلے کے بعد علاج گاہ کی طرف گیا اور ڈرپ اسٹینڈ سے وہاں موجود تمام مریضوں پر حملہ کر دیا۔ تین مریض سر پہ چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ایک مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔ زخمی ہونے والے نو مریضوں میں سے دو اب تک کوما میں ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ