ڈی آئی خان: مٹی کے مٹکوں کا رواج آج بھی زندہ

’فریج کا کلچر عام ہوا تو لوگوں نے مٹی کے برتن خریدنا کم کردیے لیکن اب حالات دوبارہ ٹھیک ہوگئے ہیں۔‘

ڈیرہ اسماعیل خان  کے علاقے یارک میں رہنے والے عصمت اللہ مٹی کے مٹکے بناتے ہیں۔

وہ قریب ہی ایک جگہ سےریڑھی پر مٹی لاتے ہیں، پھر اسے خشک کرنے کے بعد پانی ڈالتے ہے اور دوسرے دن مٹکے بناتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ بنوں، لکی مروت، نورنگ کے لوگ ان سے مٹکے خریدنے آتے ہیں ۔’ زیادہ تر پشتون علاقوں کے لوگ مٹکے خریدنے آتے ہیں، پنجاب سے کم آتے ہیں۔‘

’پہلے جب فریج کا کلچر عام ہوا تو لوگوں نے مٹی کے برتن خریدنا کم کردیے لیکن اب حالات دوبارہ ٹھیک ہوگئے ہیں، لوگ مٹی کے برتن پسند کرتے ہیں۔‘

عصمت اللہ نے بتایا کہ ان کا زیادہ کام گرمیوں میں چلتا ہے جبکہ بارشوں کے موسم میں کام ٹھنڈا پڑ جاتا ہے ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو