سرگودھا: گیس سلینڈر پھٹنے سے سات اموات، 14 زخمی

سرگودھا میں گاڑی میں نصب گیس سلینڈر پھٹنے سے کم از کم سات افراد جان سے گئے اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔

یکم نومبر، 2019 کو رحیم یار خان میں ایک ہسپتال کے باہر ایمبولینسیں کھڑی ہیں (اے ایف پی)

سرگودھا میں ہفتے کو گاڑی میں نصب گیس سلینڈر پھٹنے سے کم از کم سات افراد جان سے گئے اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔

عرب نیوز کے مطابق دھماکہ ہفتے کی صبح ایک مسافر گاڑی میں ہوا۔ ریسکیو سروس 1122 نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں، نو ایمبولینس گاڑیاں، ایک ریسکیو گاڑی اور آگ بجھانے والی تین گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

حادثہ سرگودھا کے قصبہ بھلوال میں پیش آیا۔ سات افراد موقعے پر جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو سروس نے ایک بیان میں کہا ’تحصیل بھلوال میں کامرس کالج کوٹ مومن روڈ کے باہر گاڑی میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر پھٹنے سے سات افراد موقعے پر دم توڑ گئے اور 14 زخمی ہو گئے۔

’زخمیوں میں سے سات کو تشویش ناک حالت میں بھلوال تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا۔ پانچ افراد کی لاشوں کو اسی ہسپتال میں منتقل کیا۔ شدید جھلس جانے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔‘

ریسکیو سروس کے بیان کے مطابق بعد ازاں چار زخمیوں کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال بھجوا دیا گیا کیوں کہ سرگودھا اور بھلوال کے ہسپتالوں میں جھلسنے کے علاج کی سہولیات کا فقدان ہے۔

گذشتہ ماہ پاکستان میں گیس سلنڈر پھٹنے کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان