فیکٹ چیک: پاکستان میں 72 فیصد خواتین سگریٹ نوش نہیں

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کے مطابق پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد اتنی نہیں ہے۔

یہ اعداد و شمار گذشتہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے دوران بریفنگ پیش کیے تھے(تصویر: اینواتو)

پاکستانی میڈیا میں گذشتہ ہفتے ملک میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کے حوالے سے پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے منسوب اعداد و شمار کی گونج رہی جن کے مطابق پاکستان کی تقریباً 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔

یہ اعداد و شمار گذشتہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے دوران بریفنگ پیش کیے تھے۔

جن کے مطابق ’ایک بار آنے والے ڈیٹا کے مطابق پاکستان 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں لیکن یہ ڈیٹا پرانا ہے۔‘

ان کے اس بیان نے سوالات کھڑے کر دیے کہ کیا واقعی پاکستان میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟

ان اعداد و شمار کے سامنے آنے پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا اور حکومت سے اس معاملے کی تحقیق کا مطالبہ کیا۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس تحقیقاتی رپورٹ میں اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کے لیے پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی سے رابطہ کیا اور ان سے اس دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان اسد شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری معلومات کے مطابق اتنی زیادہ تعداد نہیں ہو سکتی۔ سگریٹ سٹکس کے استعمال کا ڈیٹا درست ہے لیکن 72 فیصد خواتین والی بات غلط رپورٹنگ لگتی ہے حقیقت میں یہ تعداد بہت کم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’معلوم نہیں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام نے کہاں سے ڈیٹا لیا ہے یا پھر سننے والوں نے اسے غلط سمجھا ہے۔‘

انڈپینڈنٹ اردو نے جب پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چئیرمین منیر اعظم سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’جس دن پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی تھی وہ طبیعیت ناسازی کی وجہ سے نہیں جا سکے اور کسی دوسرے افسر کو وہاں شرکت کے لیے بھیجا۔‘

ان کے مطابق ’پہلی بات تو یہ کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ سروے خود کنڈکٹ نہیں کرتا بلکہ ہم تو ٹوبیکو کاشت کرتے ہیں۔ ہمارے افسر نے پتہ نہیں کہاں سے سروے کا حوالہ دے دیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’معلوم نہیں کہ اس افسر نے 72 فیصد خواتین کو سگریٹ نوش کیسے ظاہر کر دیا۔ یقینی طور پران کی زبان پھسل گئی ہو گی۔ 7.2 کو انہوں نے 72 فیصد کر دیا ہو گا۔ ورنہ پاکستان میں سموکر خواتین کی اتنی تعداد قطعی نہیں ہے۔‘

پاکستان کی کل آبادی میں خواتین کا تناسب؟

ورلڈ بینک کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کُل آبادی 23 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار 862 ہے۔

اس میں سے مردوں کی تعداد 11 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 880 جبکہ خواتین کی تعداد 11 کروڑ 68 لاکھ 63 ہزار 982 ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کیے گئے دعوے کے مطابق اگر پاکستان کی 72 فیصد خواتین سگریٹ نوش ہیں تو 11 کروڑ 68 لاکھ 63 ہزار 982 پاکستان میں خواتین کی کُل آبادی میں سے لگ بھگ آٹھ کروڑ 42 ہزار کو سگریٹ نوش قرار دیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سگریٹس پر سوالات

19 جولائی کو ہونے والی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے استفسار کیا تھا کہ ’سگریٹ سے متعلق ایک سیکنڈل سامنے آیا تھا۔ دو نمبر سگریٹ آگئے ہیں جس سے لوگوں کی صحت خراب ہو رہی ہے۔‘

اس پر پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نامزد افسر نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ ’ملک میں 80 ارب سگریٹ سٹکس سالانہ استعمال ہوتی ہیں۔ اس میں سے 50 فیصد سے زیادہ کمپنیاں دے رہی ہیں جبکہ باقی سمگل شدہ ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین