باکسر عامر خان کی اہلیہ کی خاتون کو ’دھمکی‘

برطانوی نیوز ویب سائٹ دی سن کے مطابق فریال مخدوم نے عامر خان سے دبئی میں ملاقات کرنے والی خاتون کو ایک فون کال پر دھمکی دی کہ وہ ان کا ’گلا کاٹ دیں گی۔‘

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی کو دس سال ہو چکے ہیں (فریال مخدوم/ انسٹاگرام)

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے شوہر کی مبینہ گرل فرینڈ کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری دعا ہے تمہاری موت کینسر سے ہو۔‘

برطانوی نیوز ویب سائٹ دی سن کے مطابق فریال مخدوم نے عامر خان سے دبئی میں ملاقات کرنے والی خاتون کو ایک فون کال پر دھمکی دی کہ وہ ان کا ’گلا کاٹ دیں گی۔‘

دی سن کے مطابق ایک آڈیو ریکارڈنگ میں 32 سالہ فریال مخدوم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر آپ نے دوبارہ عامر سے رابطہ کیا تو میں آپ کا گلا کاٹ دوں گی۔‘

 آڈیو ریکارڈنگ میں فریال مزید کہتی ہیں: ’آپ کو مجھ سے ڈرنا چاہیے، آپ کو مجھ سے ڈرنا چاہیے۔‘

فریال نے کہا: ’میری دعا ہے کہ ایک دن آپ کی موت کینسر سے ہو۔‘

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی کو دس سال ہو چکے ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔ مگر یہ دونوں ایک نازیبا پیغامات کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد علیحدہ ہو گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم گذشتہ ہفتے باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو بظاہر ’اپنی شادی بچانے‘ کی غرض سے ایک لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز مالیت کی ایک گاڑی تحفے میں دی تھی۔

گذشتہ ہفتے ہی سابق بی بی سی پریزینٹر سوزی من نے انکشاف کیا تھا کہ 2016 میں عامر خان کی جانب سے غیرمناسب پیغامات کے بعد فریال مخدوم نے انہیں ’نفرت انگیز اور نازیبا‘ پیغامات بھیجے تھے۔

سوزی من کا کہنا تھا کہ ’یہ ظاہر ہے کہ ان کا (عامر خان) موبائل فون ان کے (فریال) ہاتھ لگا اور انہوں نے وہ تمام پیغامات دیکھ لیے جو وہ مجھے بھیجتے رہے تھے۔‘

اس کے علاوہ دی سن کے مطابق گذشتہ ماہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ عامر خان اور فریال علیحدہ رہ رہے ہیں۔ اس علیحدگی کی وجہ مبینہ طور پر عامر خان کی جانب سے 25 سالہ ماڈل اور انفلواینسر سمیرا کو بھیجے جانے والے پیغامات بتائی جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل