لاس ویگاس: عامر خان کو شکست دینے والے باکسر کا متوقع کانٹے دار میچ

میکسیکو کے باکسنگ کھلاڑی ساؤل الواریز جنہوں نے باکسر عامر خان کو سات مئی 2016 کو شکست دی ان کا ایک کانٹے دار مقابلہ آج رات لاس ویگاس میں ہو گا جس میں اگر وہ ہار گئے تو ان کی بیلٹ بھی چھن سکتی ہے۔

میکسیکن باکسر ساؤل الواریز 16 ستمبر 2022 کو لاس ویگاس، نیواڈا میں اپنے حریف قازق باکسر کی طرف متوجہ (تصویر: اے ایف پی)

میکسیکو کے باکسنگ کھلاڑی ساؤل الواریز اور قازقستان کے گینیڈی گلووکن کے درمیان سپر مڈل ویٹ ٹائٹلز کا مقابلہ آج رات لاس ویگاس میں ہو گا اور اگر الواریز یہ مقابلہ ہار گئے تو ان کی بیلٹ بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اے ایف پی کے مطابق میکسیکن سپر سٹار کی اپنے روایتی حریف کے خلاف جیت ضروری ہے کیونکہ رواں سال کے آغاز میں دمتری بائیول کے ہاتھوں لائٹ ہیوی ویٹ کی شکست کے بعد لگاتار دوسری شکست ان کے لیے ایک مکمل تباہی ثابت ہوگی۔

پروموٹر ایڈی ہرن کا خیال ہے کہ الواریز سپن پر دوسری شکست کے متحمل نہیں ہو سکتے لیکن 32 سالہ باکسر جمعے کو وزن کم کرنے کے بعد شاندار شیپ میں نظر آئے۔ ویٹنگ ایونٹ میں نیواڈا کی شدید گرمی کے باوجود بھی ان کے سینکڑوں مداحوں نے شرکت کی۔

الواریز کا وزن 167.4 پاؤنڈ رہا جب کہ گولووکن کا وزن ان سے تھوڑا سا زیادہ یعنی 167.8 پونڈ تھا۔

میچ روم کے پروموٹر نے کہا: ’اگر الواریز یہ باکسنگ میچ ہار جاتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ گذشتہ مسلسل شکستوں کے بعد انہیں ایک خوفناک پوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر گولووکن جیت جاتے ہیں تو وہ شاید ٹاپ ٹین سے بھی باہر ہو جائیں گے۔

اگرچہ الواریز لاس ویگاس میں بک میکرز کے مضبوط اور پسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن 40 سالہ گولووکن کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے جن کے پاس کیریئر کی واحد شکست کا بدلہ لینے کا یہ سنہری موقع ہے۔ 2018 میں اس جوڑی کی دوسری فائٹ بیک میں الواریز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بہت سے ماہرین گولووکن کی عمر کو فتح کی راہ میں ایک ممکنہ رکاوٹ کے طور پر بیان کر رہے ہیں لیکن قازق باکسر نے ان باتوں کا جواب مسکراتے ہوئے دیا کہ اگر الواریز ہار گئے تو اس سے ان کا کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔

طویل وقفے کے باوجود گولووکن نے کہا ان کے درمیان واقفیت ایک مشکل لڑائی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اسی بنیاد پر ہم دونوں کے لیے یہ ایک بہت ہی سخت لڑائی ہو گی۔‘

اے پی کے مطابق اس ٹرائیلوجی کی پہلی دو لڑائیاں تاریخ رقم کر چکی ہیں۔ اس جوڑی کے درمیان 2017 میں مقابلہ متنازع طور پر تقسیم ڈرا ہو گیا تھا حالانکہ زیادہ تر رِنگ سائیڈ ابزرورز کے خیال میں گولووکن جیت کے مستحق تھے۔

الواریز نے گولووکن کو 2018 میں ہونے والے دوسرے میچ میں ان کے کیریئر کی واحد شکست ایک انتہائی معمولی اکثریت کے فیصلے سے دی جس نے گولووکن کو بھی مشتعل کردیا تھا۔

الواریز نے کہا: ’مجھے خوشی ہے کہ ہم تیسری بار لڑ رہے ہیں کیونکہ میں اس بارے میں کوئی شک نہیں چھوڑنا چاہتا ہوں کہ بہترین کون ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں اور یہی سب سے بہترین لڑائی ہوتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل