باکسنگ کی دنیا میں کنگ خان کے نام سے جانے جانے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ہفتے کی رات کو برطانوی باکسر کیل بروک کے ہاتھوں ناک آوٹ شکست سے دو چار ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق عامر خان کے مد مقابل کیل بروک نے 12 راؤنڈز کے مقابلے میں انہیں چھٹے راؤنڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔
مانچسٹر کے اے او ارینا میں ہونے والے اس مقابلے میں کیل بروک نے 149 پاؤنڈز کی کیٹگری میں عامر خان کو شکست دی۔ کیل بروک کو باکسنگ کی دنیا میں دی سپیشل ون کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
بروک پورے مقابلے کے دوران عامر خان پر لگاتار مکے برساتے رہے جبکہ عامر خان بھی بھرپور مقابلہ کرتے رہے لیکن چھٹے راؤنڈ میں چہرے پر لگنے والے چند زور دار مکوں کے بعد ریفری وکٹرر لافلن نے مقابلہ روک دیا۔
یاد رہے عامر خان کا یہ مقابلہ بھی اسی مقام پر ہو رہا تھا جہاں انہوں نے سال 2009 میں اپنا پہلا ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ویب سائٹ ٹاک سپورٹ کے مطابق کیل بروک اپنے 43 مقابلوں میں سے 40 میں فاتح رہے ہیں۔ ان کی 40 فتوحات میں سے 27 ناک آوٹ جیت تھیں۔
جبکہ ہفتے کی رات کو ہونے والی شکست عامر خان کے کیریئر کی چھٹی شکست تھی۔ یہ جولائی 2019 کے بعد ان کا پہلا مقابلہ تھا۔
مقابلے سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ کیل بروک اور ان کے درمیان لفظی جنگ کو 10 سال ہو چکے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ کیل بروک کو ان کا مقام بتایا جائے۔
اسی پریس کانفرنس میں کیل بروک کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان یہ معاملہ ایک طویل عرصے سے چلا آ رہا ہے اور میں اس مقابلے کے حوالے سے پرجوش ہوں۔
— Sky Sports Boxing (@SkySportsBoxing) February 17, 2022
Khan x Brook @Boxxer | #KhanBrook pic.twitter.com/FdceQZz6TE
عامر خان اب تک اپنے باکسنگ کیریئر میں 40 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں جس میں انہیں 34 میں فتح ہوئی ہے جبکہ چھ مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عامر خان نے اپنے کیریئر میں 21 بار اپنے حریفوں کو ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دی ہے۔