آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 فائنل کے امپائرز کون ہیں؟

فائنل میچ میں انگلش امپائر رچرڈ ایلنگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

انڈیا میں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں 18 نومبر 2023 کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کی تیاریاں ہو رہی ہیں (اے ایف پی)

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں انڈیا کا مقابلہ آسٹریلیا سے آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے سنسنی خیز شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی اور اسے آٹھویں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم پروٹیز کے خلاف سخت مقابلہ کرنا پڑا۔

ایک روز قبل انڈیا نے اپنی ماہرانہ بلے بازی اور گیند بازی سے نیوزی لینڈ کو شکست دی اور ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہتے ہوئے فیوریٹ ٹیم کے طور پر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

آسٹریلیا کے لیے انڈیا کو دباؤ میں لانا مشکل ہوگا، بالخصوص ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے، جن کے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ وہ پچ کے گرد انڈین ٹیم کی وردی والے نیلے رنگ کی دیوار کھڑی کر دیں گے، جبکہ میزبان ٹیم 2011 کے بعد اپنا پہلا آئی سی سی عالمی ایونٹ جیتنے کے لیے اضافی دباؤ اور محسوس کر سکتی ہے۔

 

انچارج کون ہو گا؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فائنل میچ میں انگلش امپائر رچرڈ ایلنگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

یہ دوسرا موقع ہوگا جب کیٹلبرو انچارج ہوں گے، اس سے قبل انہوں نے میلبورن میں 2015 کے فائنل میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔

دونوں امپائر نے سیمی فائنل کے دوران بھی فیلڈ امپائر کے طور پر کام کیا ہے۔ ایلنگورتھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف انڈیا کی جیت اور کیٹلبرو نے آسٹریلیا کی پروٹیز کے خلاف فتح کے دوران نگرانی کی اور یہ ان دونوں کو آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر کے ایوارڈ کے بھی مل چکے ہیں۔

اس جوڑی کے ساتھ جوئل ولسن تیسرے امپائر، چوتھے امپائر کرس گیفنی اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ ہوں گے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ