سعودی عرب نے جمعرات کو فیفا ورلڈ فٹ بال کپ 2026 اور ایشین کپ 2027 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کو تین صفر سے ہرا دیا۔
دو دہائیوں میں پہلی بار گروپ سٹیج تک پہنچنے میں کامیاب ہونے کے بعد ورلڈ کپ کے کوالیفائر مرحلے میں پاکستان نے آج سعودی عرب کے ساتھ میچ کھیل کر ایک تاریخ رقم کی۔
الاحسا میں کھیلے گئے میچ میں سعوددی عرب کے صالح الشہری نے پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف گول کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے ہاف کے اختتام تک میزبان ٹیم کو یہ برتری حاصل رہی۔
دوسرے ہاف کے 47ویں منٹ پاکستانی پلیئر کے فاؤل کے نتیجے میں سعودی عرب کو پینلٹی کک ملی، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے برتری ڈبل کر لی۔
میزبان ٹیم نے کھیل کے آخری لمحات میں مزید دو گول کر اپنی جیت یقینی بنا لی۔
بدھ کو سعودی فٹ بال ٹیم کے ٹرینر روبرٹو مانشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’پاکستان کے ساتھ میچ کے لیے سعودی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔‘
گذشتہ ماہ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا تھا۔