آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کر رہا ہوں: صائم ایوب

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اتوار کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی سیریز چیلنجنگ ہوگی، دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس دینے کی توقع کر رہے ہیں

پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب بابر اعظم کے ہمراہ 23 نومبر 2023 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شریک ہیں (اے ایف پی)

پاکستانی بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے اور وہ وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی تیاریاں کر رہے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اتوار کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی سیریز چیلنجنگ ہوگی، دورہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس دینے کی توقع کر رہے ہیں اور وہاں کی کنڈیشنز کے حساب سے خود کو ہم آہنگ کر رہے ہیں۔‘

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ’میری کوشش میچ ونر بننےکی ہوتی ہے، کرکٹ کا سپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں، کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، میں ہر فارمیٹ کے حساب سے خود کو ڈھالنےکی کوشش کرتاہوں، کوشش ہے جب بھی موقع ملے ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں۔‘

’نو لک شاٹ‘ کی وجہ سے مشہور پاکستانی بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ’اپنا کوچ خود بننےکی کوشش کرتا ہوں، آسٹریلیا میں کرکٹ تیز ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ