فلسطین سے یکجہتی، نئے سال کی تقاریب پر پابندی: وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں تمام پاکستانیوں سے بھی یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔‘

پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی کسی بھی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں تمام پاکستانیوں سے بھی یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔‘

انہوں نے پاکستانی عوام سے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

پاکستان کے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ’فلسطین کی تشویش ناک صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے اور اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے نیے سال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’فلسطین میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج کی بربریت سے 21 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بری تعداد معصوم بچوں کی ہےت جو لگ بھگ نو ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اسرائیلی خون ریزی روکنے کے لیے پاکستان نے دنیا کے ہر فورم آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ اٹھاتا رہے گا۔‘

انوار الحق کاکڑ نے کہا: ’پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی سامان کی دو کھیپ بھجوا چکا ہے جبکہ تیسری کھیپ بھی جلد ہی روانہ کی جا رہی ہے۔‘

اس سے قبل جمعرات کو ہی متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کے موقعے پر آتش بازی کے مظاہرے اور تقریبات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شارجہ پولیس نے آتش بازی اور تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ’غزہ کی پٹی میں بھائیوں کے ساتھ حقیقی یکجہتی اور انسانی تعاون کا اظہار ہے۔‘

پولیس نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ تعاون کریں اور پابندی پر عمل کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان