انڈپینڈنٹ اردو پی ایس ایل 9 کے لیے بھی پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنر

اس سے قبل انڈپینڈنٹ اردو پی ایس ایل 6 سے پشاور زلمی کا برانڈ پارٹنر رہا ہے۔

  انڈپینڈنٹ اردو پی ایس ایل 6 سے پشاور زلمی کا برانڈ پارٹنر رہا ہے (پشاور زلمی ایکس اکاؤنٹ)

پاکستان کے مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2024 میں ہونے والے نویں ایڈیشن میں بھی انڈپینڈنٹ اردو، پشاور زلمی کا ڈیجیٹل پارٹنر ہوگا۔

اس بات کا اعلان پشاور زلمی نے ایکس پر منگل کی شب کیا۔

پشاور زلمی نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’ہمیں پی ایس ایل 9 کے لیے بھی انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ بطور ڈیجیٹل نیوز پارٹنر یہ شراکت داری جاری رکھنے پر فخر ہے۔‘

اس سے قبل انڈپینڈنٹ اردو پی ایس ایل 6 سے پشاور زلمی کا برانڈ پارٹنر رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔

اس سال بھی کراچی، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، پشاور کی پانچ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

2019 میں لانچ ہونے والے بین الاقوامی  میڈیا ادارے انڈپینڈنٹ اردو نے پانچ سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کوریج کی وجہ سے ایک مقام بنایا ہے۔

خصوصاً پی ایس ایل کے حوالے سے اس کی رپورٹس، تجزیوں اور وی لاگز کو کافی پذیرائی ملی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن نو: پشاور زلمی کی تربیتی کٹ کی منفرد رونمائی

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ سٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو کے لیے خصوصی تربیتی کٹ یا لباس لانچ کیا ہے۔

تربیتی کٹ کو جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعے لانچ کیا گیا ہے جس کا محور زلمی کا ہوم گراونڈ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیم کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کے لیے بےتاب ہے۔

پی ایس ایل نو کی تربیتی کٹ کو ارباب نیاز سٹیڈیم کی پچ سے منسک کرنے کا مقصد اپنے فینز کا آنے والے سیزن کے لیے جوش بڑھانا اور ساتھ ہی آنے والے سیزنز میں اپنے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔

پشاور زلمی خیبرپختونخوا اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی ہے اور تربیتی کٹ کا ارباب نیاز سٹیڈیم سے جوڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبرپختونخوا کے کلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔

یو این ایچ سی آر کے ساتھ شرکت

ادھر پشاور زلمی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینہ یو این ایچ سی آر کے درمیان پی ایس ایل نو کے لیے پارٹنرشپ طے پائی ہے۔

پارٹنرشپ کے تحت پشاور زلمی اور یو این ایچ سی آر سپر لیگ کے دوران دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پشاور زلمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس اور  اور یو این ایچ سی آر کی پاکستان میں نمائندہ مس فلپا کینڈلر نے پارٹنرشپ کے تسلسل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پارٹنرشپ کے تسلسل کے موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں پناہ گزین کی آباد کاری بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران پشاور زلمی اور یو این ایچ سی آر اس حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ ہوں گے۔

فلپا کینڈلر نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی یو این ایچ سی آر کے یوتھ ایمبیسڈر کے طور پر پہلے ہی بڑا فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور پی ایس ایل جیسے گلوبل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زلمی کٹ پر یو این ایچ سی آر کا لوگو دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد دے گا۔

پشاور زلمی کے نوجوان وکٹ کیپر ییٹر محمد حارث اور چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عباس نے اس موقع پر فلپا کینڈلر کو زلمی کی شرٹ بھی پیش کی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ