وہ رنگ جسے مردوں کے لباس میں خواتین نے اولین پسند کا درجہ دیا

اس سروے میں ایک ہزار افراد سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ کس رنگ سے کسی بھی شخصیت کی خوبی کا اندازہ لگاتے ہیں۔

بمشکل چند لوگوں نے سیاہ رنگ کو تکبر سے بھی جوڑا۔  (سوشل میڈیا)

کیا آپ زیادہ پرکشش، ذہین یا پراعتماد نظر آنا چاہتے ہیں تو ماہرین کا مشورہ ہے کہ آپ کو سیاہ لباس زیب تن کرنا چاہیے۔

روزمرہ کی پریشانی کہ آج کیا پہننا جائے، اب اس مشکل کا آسان حل تلاش کر لیا گیا ہے۔ ایک سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیاہ رنگ کے ملبوسات تمام مواقع کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

اس سروے میں ایک ہزار افراد سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ کس رنگ سے کسی بھی شخصیت کی خوبی کا اندازہ لگاتے ہیں۔ اس سروے کے نتائج حیرت انگیز تھے جن میں سیاہ رنگ کو مثبت خوبی کے حوالے سے پہلے یا دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔ ان مثبت خوبیوں میں اعتماد ، ذہانت اور پرکشش نظر آنا شامل تھا جبکہ بمشکل چند لوگوں نے سیاہ رنگ کو تکبر سے بھی جوڑا۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دلچسپ بات جو اس سروے میں سامنے آئی وہ یہ تھی کہ مرد و خواتین دونوں نے سیاہ رنگ کو اپنے جنسِ مخالف پر جچنے والا سب سے پرکشش رنگ قرار دیا۔

66 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ مردوں کو سیاہ رنگ میں دیکھنا پسند کرتی ہیں جبکہ سیاہ رنگ عورتوں کے ملبوسات کے لیے مردوں کا سب سے مقبول انتخاب تھا۔

اس کے برعکس بھورا، نارنجی اور گلابی رنگ اس فہرست میں سب سے نچلے درجے میں شامل تھے- گلابی دراصل وہ رنگ تھا جس کو سب سے کم لوگوں نے ذہانت سے وابستہ کیا۔

یہ تحقیق آن لائن ٹی شرٹس فروخت کرنے والی ایک برطانوی کمپنی نے کرائی تھی تاکہ وہ اپنے مصنوعات کے لیے بہترین رنگوں کا انتخاب کر سکے۔

تاہم اس سروے کے نتائج اور زیادہ مستند تعلیمی ریسرچ کے نتائج میں وسیع مماثلت پائی گئی۔

پراگ میں لیورپول یونیورسٹی اور چارلس یونیورسٹی کے ماہرِ تعلیم کی جانب سے 2010 میں تحریر کیے گئے مطالعے سے بھی یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ سرخ اور سیاہ سب سے پرکشش رنگ ہیں۔

اس مطالعے میں شامل مرد و خواتین کو ایک جیسے مخالف جنس افراد کی تصاویر دکھائی گئیں جنہوں نے مختلف رنگوں کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

جب خواتین کی درجہ بندی کی بات کی گئی تو سیاہ رنگ کو سرخ رنگ کے بعد دوسرا سب سے پرکشش رنگ قرار دیا گیا۔

جب مردوں کی درجہ بندی کی گئی تو سیاہ رنگ واضح فاتح رہا۔

تحقیق میں سرخ اور سیاہ دونوں رنگوں کو دلکشی کے حوالے سے سب سے زیادہ اہمیت دی گئی تاہم سرخ رنگ کو ذہانت سے زیادہ تکبر سے وابستہ کیا گیا۔

لہذا اگر آپ ڈیٹ، ملازمت کے انٹرویو یا بزنس میٹنگز میں خود کو زیادہ پرکشش، ذہین اور پراعتماد ثابت کرنا چاہتے ہیں تو سیاہ رنگ پہنیں، اب تو سائنس نے بھی یہ دلیل ثابت کر دی ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق