حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا اعلان

حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 15.39 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی۔

یکم اگست، 2023 کو لاہور میں ایک موٹر سائیکل سوار پیٹرول بھروا رہا ہے(اے ایف پی)

حکومت پاکستان نے مئی کے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کی رات جاری ہونے والی وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت 15.39 روپے کم ہو کر 273.10 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 281.96 سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ یہ کمی 7.88 روپے ہے۔

مٹی کے تیل میں 9.86 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 183.34 روپے فی لیٹر ہو گی۔

لائٹ سپیڈ آئل میں بھی 7.54 روپے کی کمی لائی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگلویٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھ کر نئی قیمتیں طے کی ہیں۔
مئی کی ابتدا میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کی کمی کی تھی۔
یوں اس مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 20 روپے اور ڈیزل میں تقریباً 15 روپے کی کمی ہوئی۔
 
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت