فیفا ایوارڈز: میسی اور میگن ریپینو بہترین کھلاڑی قرار

فٹبال کے معتبر ایوارڈ کے لیے بارسلونا کے سٹار کھلاڑی میسی نے مضبوط ڈچ حریف ورجل وین ڈیک کو شکست دی۔

میگن ریپینو اور لیونل میسی (اے ایف پی)

اٹلی میں منعقدہ فیفا ایوارڈز کی تقریب میں امریکی فٹ بال سٹار میگن ریپینو نے اپنی ہم وطن ورلڈ کپ کی فاتح الیکس مورگن اور انگلینڈ کی لوسی برونز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

پیر کو میلان کے معروف لا سکالا اوپرا میں ہونے والی تقریب میں ریپینو کے علاوہ امریکی کوچ جل ایلیس کو ’بہترین وومن کوچ‘ کا ایوارڈ ملا۔

34 سالہ ریپینو ’گولڈن بوٹ‘ اور عالمی کپ کی بہترین کھلاڑی ہونے پر فیفا کا ’گولڈن بال ایوارڈ‘ بھی جیت چکی ہیں۔ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کھل کر اظہار کرنے پر ٹورنامنٹ کی پہچان بن گئی تھیں۔

دوسری جانب ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے بھی فیفا 2019 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تقریب میں بارسلونا فٹ بال کلب کے میسی کی فتح حیران کن تھی کیونکہ انہوں نے ایسے کھلاڑی کو پیچھے چھوڑا جو گذشتہ ہفتے یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ میسی کا مقابلہ ڈچ کھلاڑی ورجل وین ڈیک کے ساتھ تھا، جو چیمپیئنز لیگ کے گذشتہ سیزن میں لیور پول فٹ بال کلب کے لیے کافی مددگار ثابت ہوئے تھے۔

اٹلی کے فٹ بال کلب یوونٹس کے فارورڈ کرسٹیانورونالڈو کا نام بھی فیفا ایوارڈز کی دوڑ میں شامل تھا لیکن انہوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں میلان کے مشہور لا سکالا اوپرا ہاؤس میں حریف کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

ایون فیلڈ گراؤنڈ میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے گذشتہ سیزن میں میسی 12 گولز کے ساتھ سرفہرست تھے۔ سیمی فائنل کی پہلی لیگ میں بارسلونا کو تین گول کی برتری حاصل تھی لیکن دوسری لیگ میں اسے لیور پول سے 0۔4 سے شکست ہو گئی تھی۔

میسی نے 36 گول کے ساتھ یورپ کا ’گولڈن شو‘ ایوارڈ جیتا، بارسلونا کے ساتھ فٹ بال لیگ لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ جنوبی امریکہ فٹ بال چیمپیئن شپ کوپا امریکہ میں ارجنٹائن کو کانسی کا تمغہ جتوانے میں مدد دی۔

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال