’کہیں میں باڈی شیمنگ کے جال میں نہ پھنس جاؤں‘

ایک نوجوان لڑکی جنہیں روزانہ باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب انہیں خدشہ ہے کہ وہ کہیں زندگی بھر کے لیے اس کے جال میں نہ پھنس جائیں۔

آئلہ کو چھوٹے قد کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا سامنا رہتا تھا۔ اسے کبھی کبھی خوف ہوتا ہے کہ چھوٹا قد میری پہچان نہ بن جائے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ یہ خوف بعض اوقات ٹینشن میں بدلنے لگتا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کچھ عرصہ پہلے یہ ہوا کہ سکول میں کھیلتے کھیلتے اس نے سامنے کے دو دانت آدھے تڑوا لیے۔ اس وجہ سے بھی کافی باتیں سننا پڑیں۔ 

آئلہ میری بیٹی ہے۔ وہ اس وقت او لیول میں ہے، ڈپٹی ہیڈ گرل کے لیے سکول کے الیکشن میں کھڑی ہے اور ایک زبردست سنگر بھی ہے۔ اپئیرنس کے بارے میں میری بیٹی اپنے ان دونوں مسائل پر قابو پا چکی ہے۔ ہاں کبھی کبھی وہ سوچتی ہے کہ باڈی شیمنگ پر مشتمل لوگوں کی یہ باتیں اس کے مضبوط ارادے دوبارہ نہ توڑ دیں۔ وہ کہیں دماغی طور پر باڈی شیمنگ کے جال میں پھنس نہ جائے۔ 

تو یہ ساری کہانی ہمیں آئلہ خود سناتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل