15 سوال جو آپ کے ریلیشن شپ کی مضبوطی بتا سکتے ہیں

اگر ان سوالوں کا جواب نہیں میں ہے تو شاید یہ وقت بریک اپ کا ہے!

کیا آپ کے قریبی دوست اور آپ کا ساتھی یہ سوچتے ہیں کہ آپ کا رشتہ بہت اچھا ہے اور مشکل وقت میں بھی ساتھ نبھائے گا؟ (سوشل میڈیا)

محبت میں مبتلا ہونا ایک شاندار جذبہ ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ہمیں گلابوں سے ڈھکے شیشے میں سے ہمارے رشتے میں موجود غلطیاں بھی دکھاتا ہے۔

حقیقت میں یہ سمجھنا کہ آپ کا رشتہ کب تک قائم رہے گا، کافی مشکل ہوتا ہے۔

ریلیشن شپ سائنٹسٹ اور مونموتھ یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسر گیری ڈبلیو لیونڈوسکی جو کہ سائنس آف ریلیشن شپ نامی ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں، نے کسی بھی رشتے کی پائیداری جانچنے کے لیے یہ پندرہ سوال تیار کیے ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ آپ کا رومانوی تعلق آپ کے لیے بہتر ہے یا نہیں۔

لیونڈوسکی نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ انہوں نے یہ سوال نامہ تیار کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ ان سے پہلا سوال یہی پوچھا جاتا ہے کہ ’میں کیسے معلوم کروں کہ میں ایک درست رشتے میں ہوں؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا سوال ہے جو لوگ بہت زیادہ پوچھتے ہیں لیکن اس کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ جب وہ اس بارے میں فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں صحیح جواب معلوم نہیں ہوتا، یا وہ غلط چیزوں پر توجہ دے رہے ہوتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کیلٹنر کی لسٹ سے متاثر ہوتے ہوئے جس میں یہ طے کیا جاتا تھا کہ کوئی کھلاڑی نیشنل بیس بال ہیٹ ہال آف فیم کا حقدار ہے یا نہیں، بالکل اسی طرح لیونڈوسکی نے بھی ایک فہرست تیار کی تاکہ انسانی جذبات کے ساتھ ساتھ سائنس کو استعمال کیا جا سکے۔ کیوں کہ یہ دونوں ہی بڑے فیصلے کرنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں یا تب جب آپ نے ’سب سے بہترین‘ کا فیصلہ کرنا ہو۔

لیونڈوسکی کے مطابق ایمانداری سے ان سوالوں کا جواب ’ہاں‘ میں دینا سائنسی ڈیٹا اور وجدان دونوں کے مطابق یہ ثابت کرے گا کہ یہ رشتہ جاری رکھنے کے لائق ہے یا نہیں۔

سوالات یہ ہیں:

1: کیا آپ کا ساتھی آپ کو ایک اچھا انسان بنا رہا ہے اور کیا آپ بھی ان کے لیے ایسا ہی کر رہے ہیں؟

2: کیا آپ اور آپ کا ساتھی دونوں اپنے جذبات بلا جھجھک شئیر کرتے ہیں ، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، ایک دوسرے کے قریب ہیں اور دوسرے کے چھوڑ جانے کے حوالے سے ڈرنے سے باز رہتے ہیں؟

3: کیا آپ اور آپ کا ساتھی ایک دوسرے کو ویسے ہی قبول کرتے ہیں جیسے آپ حقیقت میں ہیں اور ایک دوسرے کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے؟

4: جب اختلاف پیدا ہوتا ہے تو آپ اور آپ کا ساتھی ایک دوسرے کو تمیز کے ساتھ بات سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں اور تضحیک اور توہین کی کوشش نہیں کرتے؟

5: کیا اس رشتے میں فیصلہ کرنے کی طاقت اور اثرورسوخ آپ اور آپ کا ساتھی ایک دوسرے سے بانٹتے ہیں؟

6: کیا آپ اپنے ساتھی کے سب سے اچھے دوست ہیں اور کیا وہ آپ کا سب سے اچھا دوست ہے؟

7: کیا آپ اور آپ کا ساتھی ’ہم‘ اور ’ہمارے‘ کے الفاظ میں بات کرتے ہیں یا ’تم‘ اور ’میں‘ کے الفاظ میں؟

8:کیا آپ اور آپ کا ساتھی ایک دوسرے پر بینک اکاونٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاسورڈ شئیر کرنے جتنا اعتماد کرتے ہیں؟

9: کیا آپ اور آپ کا ساتھی ایک دوسرے کے لیے مثبت سوچتے ہیں اور ایسا خوشامدانہ انداز میں نہیں کیا جاتا؟

10: کیا آپ کے قریبی دوست اور آپ کا ساتھی یہ سوچتے ہیں کہ آپ کا رشتہ بہت اچھا ہے اور مشکل وقت میں بھی ساتھ نبھائے گا؟

11: کیا آپ کا رشتہ دھوکہ دہی، حسد اور قابو رکھنے جیسے مسائل سے پاک ہے؟

12: کیا مذہب، سیاست، شادی کی اہمیت، بچوں کی خواہش اور ان کی تربیت کے حوالے سے ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں؟

13: کیا آپ اور آپ کا ساتھی اپنی خوشی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دوسرے کی خواہش کو پورا کیا جا سکے؟

14: کیا آپ اور آپ کا ساتھی جذباتی طور پر مستحکم شخصیت کے مالک ہیں؟

15: کیا آپ اور آپ کا ساتھی جنسی مطابقت رکھتے ہیں؟

اگر آپ ’نہیں‘ میں جواب دیتے ہیں تو یہ آپ کے رشتے کے لیے ایک بری خبر ہے اور آپ کا رشتہ مشکل وقت میں قائم رہتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ ’اگر آپ کو اچھا محسوس ہو رہا ہے تو ضروری نہیں کہ آپ ایک اچھے رشتے میں ہوں۔‘

لیونڈوسکی کے مطابق لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ بریک اپ بھی بہتر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ’ برے رشتے میں رہنا آپ کے لیے بدترین ہو سکتا ہے۔‘

انہوں نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ’ رشتے کے بارے میں بہترین باتیں جاننا اچھے رشتے کے لیے خطرہ نہیں ہے اور اگر آپ ایک منفی رشتے میں پھنسے ہیں تو اس سے آزادی حاصل کرنا آپ کے لیے ایک اچھے رشتے میں داخل ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔،

تو اگر آپ ’نہیں‘ میں جواب دیتے ہیں تو آپ کا رشتہ اول تو اچھا تھا ہی نہیں تو یہ بریک اپ کا وقت ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق