اسلام آباد کا بدلتا، نکھرتا میلوڈی

اسلام آباد کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ شہر کے وسط میں واقع ایک مصروف مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا یہ بڑا منصوبہ چلایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پرانے سیکٹروں میں سے ایک جی سکس یا میلوڈی کے نام سے زیادہ جانے جانا والے سیکٹر کے تجارتی مرکز میں آج کل تیزی سے مرمت اور تعمیرات جاری ہیں۔

اسلام آباد کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ شہر کے وسط میں واقع ایک مصروف مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا یہ بڑا منصوبہ چلایا جا رہا ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں نظامی سٹریٹ، باکو آذربائیجان جیسی سٹریٹ بنانی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو آذربائیجان کی حکومت نے فنڈ کیا ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی، انسپکٹر جنرل اسلام آباد کی مدد سے براہ راست اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہری انتظامیہ سے اس منصوبے کے بارے میں معولمات کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن جواب نہیں ملا۔

انڈپینڈنٹ اردو نے میلوڈی مارکیٹ کا سروے کیا اور تعمیراتی کام کے بارے میں ایک دکاندار سے بات کی۔ پاکستان پوسٹ، نیشنل بنک آف پاکستان، آبپارہ پولیس سٹیشن، دکانوں، ریسٹورانوں، پارکنگ کے شیڈز اور سائن بورڈز کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس بارے میں کوئی تفصیل دستیاب نہیں ہے کہ اس منصوبے کی مالیت اور تزئین و آرائش کو پورا کرنے کے لیے کیا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

تاجر اور پراپرٹی ہولڈر اس منصوبے سے بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے اثاثوں کی مالیت لاکھوں روپے میں بڑھ جائے گی۔ ایسی مارکیٹ جس میں نہ صفائی، نہ سجاوٹ، خراب ریاستی انفراسٹرکچر، اداس ماحول، گندی دیواریں اور خستہ حال فرش اب بدلنے سے کاروبار میں بہتری آنے کی توقع ہے اور کرایوں میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

اس مارکیٹ کی بڑی وجہ شہرت یہاں کا ایک پرانا سینیما تھیٹر ہے جو احتجاج کے دوران نذر آتش ہونے کے بعد سے بند ہے۔ اس کی عمارت اب اس علاقے کی بدصورتی کی ایک بڑی وجہ بنی ہوئی تھی۔ اب اس کی گندی دیواروں پر سفیدی کی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین