برطانیہ: ’دہشت گردی کے جرائم‘ پر چار ایرانیوں سمیت پانچ گرفتار

برطانوی پولیس نے بتایا کہ 29 سے 46 سال کی عمر کے ان افراد کو ’دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری‘ کے شبہے میں گرفتار کیا گیا اور وہ تحویل میں ہیں۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے اہلکاروں کو 12 ستمبر 2022 کو لی گئی اس فوٹو میں مرکزی لندن میں گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

برطانوی پولیس نے اتوار کو کہا ہے کہ ’دہشت گردی کے جرائم‘ کے شبہے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں چار ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے بیان کے مطابق یہ گرفتاریاں لندن، سوئنڈن اور گریٹر مانچسٹر کے علاقوں میں عمل میں آئیں جو ’ایک مخصوص مقام کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش سے متعلق تھیں۔‘

برطانوی پولیس نے بتایا کہ 29 سے 46 سال کی عمر کے ان افراد کو ’دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری‘ کے شبہے میں گرفتار کیا گیا اور وہ تحویل میں ہیں۔

ان میں سے ایک شخص کی شہریت کا تعین تاحال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میٹرو پولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈومینک مرفی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی تحقیقات ہیں اور ہم متاثرہ مقام پر موجود افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ انہیں تازہ ترین معلومات فراہم کی جا سکیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ہم مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ممکنہ محرکات کا تعین کیا جا سکے اور یہ جانا جا سکے کہ آیا اس معاملے سے عوام کو مزید کوئی خطرہ لاحق ہے یا نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا