میٹا نے انڈیا میں مسلم نیوز پیج تک رسائی روک دی

 اس اقدام کو پیج کے بانی نے ’سنسر شپ‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، خاص طور پر جب  انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اکاؤنٹیبل ٹیک کے ذریعے تعینات ایک موبائل بل بورڈ 17 جنوری 2023 کو مینلو پارک، کیلیفورنیا میں میٹا ہیڈ کوارٹر کے باہر نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)

میٹا نے بدھ کو انڈیا میں انسٹاگرام پر ایک معروف مسلم نیوز پیج کو حکومت کی درخواست پر بلاک کر دیا ہے۔

 اس اقدام کو پیج کے بانی نے ’سنسر شپ‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، خاص طور پر جب  انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انسٹاگرام کے وہ صارفین جو انڈیا میں @Muslim ہینڈل (جس کے 67 لاکھ فالوورز ہیں) کی پوسٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں، انہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہے: ’یہ اکاؤنٹ  انڈیا میں دستیاب نہیں ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ ہم نے قانونی درخواست پر اس مواد کو محدود کیا ہے۔‘

اس پابندی کے حوالے سے  انڈین حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی اداکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کو بھی انڈیا میں محدود کر دیا گیا ہے۔

نیوز اکاؤنٹ کے بانی اور چیف ایڈیٹر امیر الخطابہ نے ایک بیان میں کہا: ’مجھے  انڈیا سے سینکڑوں پیغامات، ای میلز اور تبصرے موصول ہوئے کہ وہ ہمارے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ میٹا نے  انڈین حکومت کی قانونی درخواست پر @Muslim اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ سنسر شپ ہے۔‘

میٹا نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹیک کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی کو کمپنی کے ویب پیج کا حوالہ دیا، جہاں حکومتوں کی قانونی درخواستوں کے مطابق ’مقامی قوانین‘ کے خلاف مواد کو محدود کرنے کی پالیسی دی گئی ہے۔

یہ معاملہ سب سے پہلے امریکی ٹیک صحافی ٹیلر لورینز کے پلیٹ فارم ’یوزر میگزین‘ نے رپورٹ کیا۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب  انڈیا اور پاکستان کے درمیان دو دہائیوں میں بدترین کشیدگی جاری ہے۔

دونوں ممالک نے متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کی ہے، جب کہ انڈیا نے پاکستان پر جان لیوا حملے کیے ہیں۔

لڑائی میں پاکستان کی جانب کم از کم 43 افراد جان سے گئے ہیں۔ یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب نئی دہلی نے اسلام آباد پر کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے میں سیاحوں پر ہونے والے مہلک حملے کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ  انڈین فضائی حملوں میں مرنے ہونے والوں کا ’بدلہ‘ لے گا۔

 @Muslim  اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے مسلم نیوز ذرائع میں سے ایک ہے۔

خطبہ نے انڈین فالوورز سے معذرت کرتے ہوئے کہا: ’جب پلیٹ فارمز اور ممالک میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو پتہ چلتا ہے کہ ہم اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا احتساب کرنے کا اپنا کام ٹھیک سے کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ہم سچ بتاتے رہیں گے اور انصاف کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔‘

انہوں نے میٹا سے مطالبہ کیا کہ  انڈیا میں اکاؤنٹ کو بحال کیا جائے۔

 انڈیا نے مبینہ طور پر ’اشتعال انگیز‘ مواد پھیلانے کے الزام میں ایک درجن سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جن میں پاکستانی نیوز چینلز بھی شامل ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کرکٹ کپتان عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک بھی  انڈیا میں رسائی کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، پاکستانی بالی ووڈ کے معروف اداکار فواد خان اور عاطف اسلم کے اکاؤنٹس بھی  انڈیا میں بلاک کر دیے گئے ہیں، ساتھ ہی کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم کے اکاؤنٹس بھی بند ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا