عالیہ بھٹ گوچی کی ’پہلی‘ ساڑھی پہن کر کین فلمی میلے میں

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فرانس میں کین فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں گوچی کی پہلی خصوصی طور پر تیار کردہ ساڑھی میں جلوہ گر ہو کر اسے شاندار انداز میں اختتام تک پہنچایا۔

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 24 مئی 2025 کو فرانس کے شہر کین میں ہونے والے فلم فیسٹیول کے 78 ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں (اے ایف پی)

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فرانس میں کین فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں گوچی کی پہلی خصوصی طور پر تیار کردہ ساڑھی میں جلوہ گر ہو کر اسے شاندار انداز میں اختتام تک پہنچایا۔

32 سالہ اداکارہ نے 78ویں کان فلم فیسٹیول میں ہفتے کو گوچی کی ساڑھی سے متاثر چاندی کی جالی دار لباس میں شرکت کی، جس پر گوچی کا معروف جی جی  لوگو اور سواروسکی کرسٹل جڑے ہوئے تھے۔

لگژری برانڈ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا: ’گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر عالیہ بھٹ نے 78ویں کان فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں مخصوص گوچی گاؤن پہن کر شرکت کی، جس پر جی جی  مونوگرام کے انداز میں کڑھائی والے کرسٹل جڑے تھے۔ اداکارہ کی ایک تصویر کسٹم تھری پیس سیٹ میں بھی سامنے آئیں۔‘

فیش جریدے ووگ نے کہا کہ یہ جواہرات سے سجا لباس غالباً ’گوچی کی مشہور انڈین انداز کے ساتھ پہلی تخلیق ہے، جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

مزید کہا گیا کہ یہ انداز ’انڈین ورثے کو خراج تحسین‘ ہے۔

بھٹ کے سادہ مگر دلکش انداز میں جلد سے ہم آہنگ رنگ کا لباس شامل تھا، جس میں ایک بلاوز، ساڑھی جیسے انداز والا اسکرٹ اور بائیں کندھے سے جھولتی دوپٹے جیسی چادر تھی، جو سرخ قالین پر بہتی دکھائی دی۔

معروف اداکارہ نے بہت ہلکا میک اپ کیا ہوا تھا۔ آنکھوں میں کاجل تھا اور گلے میں نازک ہیروں والا خوبصورت ہار پہن رکھا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عالیہ بھٹ نے فلم فیسٹیول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: ’پہلی بار کے لمحے ہمیشہ خاص ہوتے ہیں اور میں اس سال کان فیسٹیول میں اپنی پہلی بار شرکت پر بے حد خوش ہوں، جو سینیما اور ذات کے اظہار کا ایک علامتی جشن ہے۔‘

اس سے پہلے دن میں عالیہ بھٹ نے اختتامی تقریب میں خصوصی شیاپریلی فیشن شو میں اپنی پہلی جھلک دکھائی۔

گوچی کی انڈین برانڈ ایمبیسیڈر انتہائی متوقع انداز میں نظر آئیں۔ اس سے قبل وہ مئی 2023 میں نیویارک کے میٹ گالا میں دوسری بار شرکت کی جہاں انہوں نے روایتی انڈین لباس سے متاثر ہوکر سبیاساچی کی بھاری کڑھائی والی ساڑی پہنی جس کا پلو 23 فٹ طویل تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے سبھیا ساچی کی بنائی ہوئی ہلکے سبز رنگ کی خصوصی ساڑی پہنی جو ’دی گارڈن آف ٹائم‘ تھیم سے مطابقت رکھتی تھی۔

کان فلمی میلے میں انتقام پر مبنی تھرلر فلم ’اِٹ واز جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ کے لیے ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی، جن پر تہران حکومت نے 15 سال کے لیے فلم سازی پر پابندی عائد کی، کو ہفتے کو پام ڈی اور کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل