محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دیہاتیوں نے لاش کا نام و نشان مٹانے کے لیے کیڑے مار دوا کا استعمال کر کے شیر اور اس کے چار بچوں کو ’انتقام کے طور پر قتل‘ کیا۔
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں سینکڑوں افراد کے ہجوم نے مقبول نیشنل پارک سے محض 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک رائل بنگال ٹائیگر کو مار کر اس کی لاش کے کچھ حصے کاٹ دیے۔ ہجوم نے دعویٰ کیا کہ یہ درندہ علاقے میں مویشیوں کے لیے خطرہ بن گیا تھا۔