’شاید ساری رات جاگتا رہوں‘: سپیلنگ بی چیمپیئن فیضان ذکی

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اس مقابلے میں 13سالہ انڈین نژاد فیضان ذکی نے فرانسیسی زبان سے ماخوذ مشکل لفظ "éclaircissement"  کے درست ہجے کرکے داد سمیٹی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی 13 سالہ انڈین نژاد فیضان ذکی نے 97 واں سکرپس نیشنل سپیلنگ بی مقابلہ جیت کر 50 ہزار ڈالر انعام حاصل کر لیا۔

فیضان گذشتہ برس کے رنر اپ تھے اور اب چیمپیئن کا خطاب لے کر گھر لوٹے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 29 مئی کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اس مقابلے میں فیضان نے فرانسیسی زبان سے ماخوذ مشکل لفظ "éclaircissement"  کے درست ہجے کرکے داد سمیٹی، جس کا مطلب ہے ’کسی پیچیدہ چیز کی وضاحت۔‘

فیضان کی یہ جیت اُس وقت ممکن ہوئی جب دوسرے نمبر پر آنے والے کیلیفورنیا کے شہر وِسالیا سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ سروادنیا کدام 20 ویں راؤنڈ میں ’Uaupes‘ (جنوبی امریکہ کے ایک دریا کا نام) کے غلط ہجے کر بیٹھے۔

دوسری جانب فیضان نے 20 ویں راؤنڈ میں ’Chaldee‘ جیسے پیچیدہ لفظ کا درست تلفظ کیا اور پھر فائنل راؤنڈ میں فیصلہ کن کارکردگی دکھائی۔

جیت کے بعد جب سکرپس کمپنی کے سی ای او ایڈم سمسن نے  فیضان سے پوچھا کہ وہ اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں؟

تو انہوں نے جواب دیا: ’مجھے خود بھی نہیں پتہ۔ میں کچھ کہنے کے قابل نہیں۔ بس بہت خوش ہوں۔‘

فیضان کا مزید کہنا تھا کہ جیت کے بعد ’شاید ساری رات جاگتا رہوں گا۔‘

اس مقابلے میں کل 243 بچوں نے شرکت کی، جن کی عمریں آٹھ سے 14 سال کے درمیان تھی۔

یہ تین روزہ مقابلہ واشنگٹن ڈی سی کے قریب ایک کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں امریکہ کے علاوہ کینیڈا، بہاماس، جرمنی، گھانا، کویت، نائیجیریا، پورتو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز سے بھی شرکا نے حصہ لیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل