انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی فتح کے جشن کے دوران بنگلورو کے ایک سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد جان سے گئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونی کی اطلاعات ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ہزاروں کرکٹ شائقین بنگلورو شہر کے ایم چناسوامی سٹیڈیم کے باہر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فتح کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی پی ایل دنیا کی سب سے مقبول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ سمجھی جاتی ہے، جہاں کل احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
موقعے پر موجود اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے بھیڑ کی شدت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں انسانوں کے ہجوم سے بھر چکی تھیں اور لوگوں کا ایک سمندر ایک دوسرے میں بری طرح دھنس گیا تھا.
ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق بھگدڑ میں کم از کم سات مارے گئے۔ مقامی ٹی وی چینلز نے ایسی ویڈیوز دکھائیں جن میں پولیس زخمیوں اور بے ہوش ہونے والے افراد کو ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کر رہی ہے۔
حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔