راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں پہلی بار چھ مسلسل لیگل گیندوں پر چھ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
23 سالہ پراگ کی شاندار اننگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی ٹیم کے ہدف کے تعاقب کا رخ ہی بدل دیا۔ اس اوور میں چوتھی اور پانچویں گیند کے درمیان ایک وائیڈ بال بھی شامل تھی۔
پراگ نے انگلینڈ کے سپنر معین علی کو ایک اوور میں پانچ چھکے مارے اور پھر اپنے ساتھی شمرون ہیٹمائر کے سنگل لینے کے بعد ورن چکرورتی کی گیند کو بھی باؤنڈری کے پار پہنچا دیا۔
پراگ آئی پی ایل میں ایک اوور میں پانچ چھکے مارنے والے چند چنیدہ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن میں کرس گیل (2012)، راہول تیواتیا (2020)، رویندرا جدیجا (2021) اور رنکو سنگھ (2023) شامل ہیں۔
207 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جب راجستھان کی ٹیم 71 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی تو پراگ نے ہیٹمائر کے ساتھ مل کر 92 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مقابلے میں واپس لے آئے۔