انڈین بلے باز کے ایک اوور میں سات چھکے اور ڈبل سنچری

انڈین بلے باز رتوراج کائکواڑ نے 159 گیندوں پر 220 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دس چوکے اور 16 چھکے شامل ہیں۔

رتوراج انڈیا کے لیے ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور نو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

 انڈین بلے باز رتوراج گائکواڑ نے ایک نو بال کی بدولت حیران کن طور پر ایک ہی اوور میں سات چھکے لگا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

رتوراج گائکواڑ نے پیر کو ڈومیسٹک ایک روزہ میچ میں اتر پردیش کے خلاف سات گیندوں پر سات چھکے لگائے۔

انہوں نے یہ کارنامہ وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں سرانجام دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا کے لیے صرف ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور نو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے گائکواڑ نو بال کی بدولت سات گیندوں پر 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

گائکواڑ لسٹ اے کے میچ میں ایک ہی اوور میں سات چھکے لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں تاہم لسٹ اے کے میچ میں ہی ایک اوور میں آٹھ چھکے لگانے کا ریکارڈ اب بھی نیوزی لینڈ کے لی جرمون کے پاس ہی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لی جرمون نے 1990 کی شیل ٹرافی کے ایک میچ میں جان بوجھ کر کروائی گئی وائڈز اور نو بالز کی مدد سے آٹھ چھکے لگا کر ایک اوور میں 77 رنز حاصل کیے تھے۔

انڈین بلے باز رتوراج کائکواڑ نے 159 گیندوں پر 220 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دس چوکے اور 16 چھکے شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ