سالوں بعد نوری کی ’نہیں مرنا‘ سے واپسی

پاکستان کے معروف گلوکار اور نوری بینڈ کے روح رواں علی نور نے نیا گانا ریلیز کر دیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’نہیں مرنا‘ کا نام دیا ہے۔

نوری بینڈ کے یوٹیوب چینل نوری ورلڈ پر ریلیز کے جانے والے اس گانے کو 20 گھنٹوں میں پانچ ہزار سے قریب ویوز مل چکے ہیں(سکرین گریب نوری ورلڈ یوٹیوب چینل)

پاکستان کے معروف گلوکار اور نوری بینڈ کے روح رواں علی نور نے نیا گانا ریلیز کر دیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’نہیں مرنا‘ کا نام دیا ہے۔

نوری بینڈ کے یوٹیوب چینل نوری ورلڈ پر منگل کو ریلیز کیے جانے والے اس گانے کو 20 گھنٹوں میں پانچ ہزار کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔

نوری بینڈ نے اس قبل پنجرہ نامی گانا آج سے سات سال قبل دسمبر 2017 میں ریلیز کیا تھا۔

نوری بینڈ نے اپنا پہلا گانا منوا رے 27 سال قبل ریلیز کیا تھا جس نے اس بینڈ کو راتوں رات ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نوری بینڈ میں علی نور اور ان کے بھائی علی حمزہ شامل ہیں جو کوک سٹوڈیو پاکستان میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

علی نور کے نئے گانے پر پاکستانی گلوکار شیراز اپل نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’آخر کار‘۔ انہوں نے اپنے کمنٹ میں خوشی کا اظہار کرنے والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا۔

عمیر کیانی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’علی نور آپ نے ایک نسل کو متاثر کیا ہے۔ ہم نے جوانی میں عہد کیا تھا ’ہم دنیا بدلیں گے۔‘ نوری بینڈ نے ہم دنیا بدلیں گے نامی ایک گانا سالوں قبل ریلیز کیا تھا جو اس دور میں نوجوانوں کا پسندیدہ رہا ہے۔

حسین رانا نامی صارف نے لکھا کہ ’2025 کچھ بہت اچھی چیزوں کا سال ہے۔ ان میں سے ایک نوری کی واپسی ہے۔‘

مزمل واسطی نامی صارف نے لکھا ’کچھ ہونا کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ علی نور یہ آپ کا بہترین کام نہیں ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کتنا اچھا کام کر سکتے ہیں۔ آپ ایک بڑے راک سٹار ہیں۔ ہم آپ کے اگلے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ