سعودی عرب نے پیر کی رات ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ سعودی عرب قطر کی حمایت میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب ’ایران کی جانب سے برادر ملک قطر پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ ‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
’یہ اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں اور کسی بھی حالت میں اس کا جواز نہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مملکت اس موقعے پر برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتی ہے اور اپنے تمام تر وسائل برادر ملک قطر کی مدد کے لیے وقف کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے، چاہے وہ کسی بھی نوعیت کے اقدامات ہوں۔‘