ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے اتوار کو تصدیق کی کہ قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سردار حسین نیکویی اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں مارے گئے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین نیکوئی گذشتہ ہفتے تہران میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ’حسین نیکوئی جنہیں الحاج یونس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کمانڈروں میں شامل تھے جو جنگ کے آغاز سے شام میں قاسم سلیمانی کے ساتھ موجود تھے اور کئی سالوں سے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔‘
جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد ہوائی اڈے پر ایک امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔