ایشون کی 350 وکٹیں، جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست

فاسٹ بولر محمد شامی کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کی بدولت بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے شکست دے دی۔

ایشون نےنومبر 2017 میں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا(اے ایف پی)

فاسٹ بولر محمد شامی کی 35 رنز کے عوض پانچ وکٹوں کی بدولت بھارت نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنز سے شکست دے دی۔

395 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 63.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ شامی کی پانچ وکٹوں کے علاوہ روندرا جدیجا نے 87 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں بولرز نے لنچ سے پہلے ہی چھ وکٹیں گرا دیں۔ ایک موقعے پر جنوبی افریقہ کے آٹھ کھلاڑی محض 70 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون نے میچ کی دوسری اننگز میں 44 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے 66 میچوں میں تیز ترین 350 وکٹیں حاصل کرنے کا مرلی دھرن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ 33 سالہ ایشون نے میچ کی پہلی اننگز میں 145 رنز کے بدلے سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نومبر 2017 میں ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلوی بولر ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ کر یہ ریکاڑد اپنے نام کیا تھا۔ للی نے یہ اعزاز 54 میچوں میں حاصل کیا تھا۔

بھارت نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز سکور بنائے تھے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 430 رنز سکور کیے تھے، جس کے بعد میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 323 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ