اسلام آباد: ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کی حالت واقعی خراب ہے؟

حالیہ برسوں میں اس کی حالت کافی خراب ہوئی جس کی نشان دہی سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کی۔

اسلام آباد میں موجود ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ گذشتہ کئی سالوں سے قائم تو ہے مگر اب اس کی حالت اتنی ’خراب‘ ہو گئی ہے کے سابق کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر کے ساتھ تنقید کرنا پڑی ہے۔

دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈائمنڈ کرکٹ کلب گذشتہ تین دہائیوں سے قائم ہے جسے کرکٹ میچز کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم حالیہ برسوں میں اس کی حالت کافی خراب ہوئی جس کی نشان دہی سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کی۔

شاہد آفریدی نے اس گراؤنڈ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں ٹوٹی کرسیاں اور صفائی کی ناقص حالت دیکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے پیر کو ایکس پر ان تصاویر کے ساتھ لکھا: ’اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں سہولیات کی افسوسناک حالت۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے واش روم کیا ہم اپنے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو ہمارے مستقبل کی کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، یہی سلوک کرتے ہیں؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اگر اعلیٰ سطح پر یہی معیار ہے تو ہم نچلی سطح کے کھلاڑیوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ملکی سطح پر اس قدر غفلت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔‘

اس حوالے سی ڈی اے حکام سے بھی رابطہ کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ’یہ پرانی تصاویر تھیں اور اب اس گراؤنڈ کی مرمت کا کام کافی تیزی سے جاری ہے۔‘

شاہد آفریدی کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد انڈپینڈنٹ اردو نے بھی گراؤنڈ کا دورہ کیا تو دیکھا کہ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں مرمت کا کام تو جاری تھا تاہم اس کی حالت واقعی خراب تھی۔

گراؤنڈ میں بننے واش رومز میں گندگی اور بدبو تھی، فرش پر لگی ٹائلز ٹوٹی ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ کرسیاں اور بینچز بھی خراب یا ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ سکور بورڈ کافی بوری حالت میں موجود تھا۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ