پاکستـان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہوں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو لاہور میں ہو گیا۔ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔
اس بار خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت لیگ تماشائیوں کے بغیر صرف دو مقامات لاہور اور کراچی میں کھیلی جا رہی ہے۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز نے نو وارد حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی 69 رنز سے ہرا دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم سوشل میڈیا پر صارفین میچ سے زیادہ سفید گیند کے گلابی پڑ جانے، خالی میدان میں تماشائیوں کی مصنوعی آوازوں اور کمزور ٹی وی پروڈیکشن پر تبصرے کرتے رہے۔
میچ کے دوران ایک عجیب منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب حیدرآباد کی ٹیم فیلڈنگ کر رہی تھی اور کچھ ہی اوورز بعد گیند ہلکے گلابی رنگ کی ہوتی نظر آنے لگی۔
شائقین نے فوراً سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ شاید فیلڈنگ ٹیم کی میرون رنگ کی کِٹ نے گیند پر رنگ چھوڑ دیا ہے۔
بیٹرز نے تو اس صورتحال پر کوئی اعتراض نہیں کیا مگر سٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کے دوران امپائرز نے گیند تبدیل کر دی۔
The Ball has completely turned from white to pink in just 5 overs, Something is seriously wrong out there pic.twitter.com/FT4Kbm0xjs
— SheR•ALI (@Sher__Ali) March 26, 2026
کنگز مین کے کپتان مارنس لباشین نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے دوسرے اوور میں امپائرز کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔
مایوس نظر آنے والے لباشین کا خیال ہے کہ سفید گیند پر رنگ ان کی ٹیم کی کٹ سے لگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل ایسی صورت حال نہیں دیکھی۔
Marnus Labuschagne on the change of ball color"I did say to the umpires after the second over, What’s going on? The ball is red, it must be from the clothes or something like that. I’ve never seen anything like pic.twitter.com/VHSXouHZYx— SheR•ALI (@Sher__Ali) March 26, 2026
ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ایکس پر کہا ’کنگزمین کی میرون کٹ نے گیند کو گلابی کر دیا۔‘
The kingsmen maroon kit has made the ball pink
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) March 26, 2026
اس کے علاوہ ناظرین کو پی ایس ایل کے پہلے دن ٹی وی پروڈیکشن کا معیار بھی اچھا نہیں لگا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میچ کے دوران کیمرے ہل رہے تھے، ویڈیو دھندلی تھی اور ساؤنڈ اور ویڈیو اکثر آؤٹ آف سنک تھے۔
شیری نامی صارف نے اپنی شکایتی ٹویٹ میں لکھا
Blunders in the broadcast of PSL 2026 on the first day:- The camera quality looked extremely poor and dull, the cameras were even shaking.- Apart from the field graphic, no other technology or innovation appeared in the broadcast.- The artificial crowd noise was too loud.… pic.twitter.com/fBu5tBzpLM— Sheri. (@CallMeSheri1_) March 26, 2026
خالی میدانوں کی وجہ سے نشریاتی ٹیم نے تماشائیوں کی کمی پوری کرنے کے لیے پہلے سے ریکارڈ شدہ سٹیڈیم میں تماشئیوں کا شور تو چلایا، مگر وہ اتنا غیر مناسب تھا کہ پورے میچ میں ایک جیسا شور سنائی دیتا رہا۔
اس کے علاوہ اچانک شور مدہم پڑ جاتا اور پھر یک دم آواز بڑ جاتی، تو دیکھنے اور سننے میں اچھی بھلی محسوس نہیں ہو رہی تھی۔
تحسین قاسم نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں ان آوازوں کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے انہیں بند کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔
This artificial sound noise is so irritating, koi band kr do isay pls!#LQvHK #PSL2026 pic.twitter.com/iJ42o2ilQv
— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) March 26, 2026