میک لارن نے 11 سالہ ہیری ولیمز کو تاریخ کا سب سے کم عمر ڈرائیور سائن کر لیا

ولیمز اُس عمر سے دو سال کم ہیں جس عمر میں فارمولا ون کے عظیم ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے 1998 میں ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

11 سالہ ہیری ولیمز، جنہیں میک لارن نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے (میک لارن ویب سائٹ)

فارمولا ون ریسنگ ٹیم میک لارن نے 11 سالہ ہیری ولیمز کو اپنی تاریخ کے سب سے کم عمر ڈرائیور کے طور پر سائن کر لیا ہے۔

ولیمز اُس عمر سے دو سال کم ہیں جس عمر میں فارمولا ون کے عظیم ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے 1998 میں ٹیم  میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایلا ہاکنن، جو دو مرتبہ کے فارمولا ون عالمی چیمپیئن میکا ہاکنن کی بیٹی ہیں، اس سے پہلے مک لارن کے ڈرائیور ڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل سب سے کم عمر ڈرائیور تھیں، جنہوں نے گذشتہ سال 14 سال کی عمر میں شمولیت اختیار کی۔

سات بار کے عالمی چیمپیئن ہیملٹن نے 13 سال کی عمر میں اس پروگرام میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2007 میں اپنا فارمولا ون ڈیبیو کیا۔

موجودہ چیمپیئن اور مک لارن ڈرائیور لینڈن نارس بھی اسی پروگرام کے ذریعے آگے بڑھے۔ انہوں نے 17 سال کی عمر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مک لارن کے چیف بزنس افیئرز آفیسر الیساندرو الونی براوی نے کہا: ’ہمارا مقصد ایک مستقل سلسلہ تیار کرنا ہے جو آنے والے کئی سالوں تک فارمولا ون، انڈی کار اور ورلڈ اینڈورنس چیمپیئن شپ میں ہمارے ریس پروگرامز کو سپورٹ کرے اور ہیری جیسے باصلاحیت نوجوان کارٹر کو شامل کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اس ڈرائیور کے لیے میرا خیال ہے کہ کوئی ہدف یا دباؤ نہیں ہونا چاہیے، سوائے اس کے کہ وہ کارٹنگ سے لطف اٹھائے، زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کرے اور یہ بھی سمجھے کہ مک لارن کا ڈرائیور ہونے کا کیا مطلب ہے۔‘

چیشائر سے تعلق رکھنے والے ہیری ولیمز نے 2021 میں کارٹنگ شروع کی، 2025 کے برٹش اوپن چیمپیئن بنے، اطالوی واٹر سوئفٹ سیریز میں او پلیٹ جیتی اور یورپی واٹر سوئفٹ چیمپیئن شپ میں پانچویں نمبر پر رہے۔

انہوں نے کہا: ’میں مک لارن ڈرائیور ڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔ یہ ٹیم ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے جانی جاتی ہے، اس لیے یہ میرے لیے بہت اچھا موقع ہے کہ میں کارٹنگ میں اپنی ترقی جاری رکھوں اور مستقبل میں سنگل سیٹر ریسنگ کی طرف بڑھوں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل